#کالم

چودھری رحمت علی ہسپتال ٹاون شپ لاہور

shaid bukhari

شاہد بخاری
45سوک سینٹر،سیکٹرC ون،ٹاو¿ن شپ لاھور میں 1983ءسے چودھری رحمت علی ھوسپٹل، لاہور اور گردونواح کو معیاری صحت کی سہو لیات، مستحق مریضوں کو فری و دیگر کو انتہائی مناسب نر خوں پر فراھم کر رھا ھے۔ فارن کوالیفائیڈ ماھر امراض بچگان میجرڈاکٹر خلیل واسطی بانی شعبہ امراض بچگان مئیو ھوسپٹل و پروفیسر کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاھور نے ریٹائرمینٹ کے بعد ضروت مندوں کی طبی تعلیمی اور سماجی بہبود کے لئے حکومت کی مدد سے جس پروجیکٹ پر کام شروع کیا،اسے چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ کے نام سے جانا جاتا ھے،جسے اب ان کے فرزند ڈاکٹر عثمان واسطی،خالد محمود سیکرٹری ٹرسٹ و دیگر مخلصین کرم فرماو¿ں کی معاونت حاصل ھے۔ بابائےپیڈیاٹرکس،ڈاکٹر ایس۔ایم۔کے واسطی،تمغہ پاکستان و ستارہ امتیاز کی "مجلس فلاح و تعلیم” کے مختلف شعبوں کی 17 سالہ کار کردگی اور کامیابی کو دیکھتے ھوئے ٹاو¿ن شپ میں 26 ایکڑ زمین حکومت نے سوشل ویلفئیر کمپلیکس بنانے کے لئیے دے دی،جس کی بنیاد 1982ئ میں رکھی گئی تھی،جس کے ثمرات مسجد،مکتب،سکولز اور ھوسپٹل کی صورت میں نمایاں ھیں۔2025ئ سے اب تک 3لاکھ کے لگ بھگ مریضوں کا تسلی بخش علاج ھو چکا ھے۔ مریضوں کی بڑھتی ھوئی تعداد و ضرورت کے پیش نظر سہولیات میں مزید بہتری کے لئیے تو سیع و تزئین نو، اور اپ گریڈنگ کے منصوبوں میں سے نئے اور کشادہ OPD بلاک کا افتتاح پریذیڈ نٹ لاھور چیمبر اوف کامرس فہیم الرحمان سہگل نے کیا،جس میںICU,NICU پیڈز نرسری کی اپ گریڈیشن،8 نئے OPD کلینکس،موجودہ استقبالیہ کی توسیع اور تزئین نو، فارمیسی کی نئی کشادہ جگہ پر منتقلی اور نیا ایڈ منسٹریشن اوفس بلاک،شامل تھا۔ انھوں نے M.S ڈاکٹر اعوان کے ھمراہ مختلف شعبوں کے visit کے بعد مریضوں کے لئیے منظم انتظامی اھتمام ،صفائی کے معیار، عملے کی پیشہ ورانہ بہترین خدمات فراہم کرنے کو سراھتے ھوئے کہا کہ اپنی فلاح و بہبود کے لئے تو سب ہی سوچتے ہیں،مجھے فخر ومسرت ھے کہ آ پ لوگ دوسروں کے لئے صرف سوچتے ھی نہیں،عملی جامہ بھی پہناتے ھیں۔پاکستان کا نام تجویز کرنے والے تحریک آزادی ئ پاکستان کے عظیم رہنما چودھری رحمت علی کی خدمات کے اعتراف میں ان کے نام سے موسوم ھسپتال میں سفید پو شوں اور پسماندہ طبقے کی تکالیف کے مداووں کے لئیے یہاں پر عمدہ اور مثالی کام ھو رھا ھے۔سٹیٹ کا فرض ھے کہ عام شہریوں کو تعلیم و صحت کی سہولیات مہیا کرے لیکن دونوں شعبے اس کی طرف سے نظر انداز ھو رھے ھیں۔ چودھری رحمت علی ھسپتال کے اس کار خیر میں چیمبر اوف کامرس اینڈ انڈسٹری بھی بھرپور تعاون کرے گا۔ھم چاھتے ھیں کہ:
اک شجر ایسا محبت کا اگا یا جائے
جس کا ہمسائے کے آنگن میں بھی سایا جائے
آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر خالد محمود اعوان M.S نے بتلایا کہ ہوسپٹل کے کسلٹینٹس پینل میں ENT,نیوٹریشن، گائنی، پیڈز،جنرل و ایڈوانسڈ لیپرو سکوپی، اور تھو پیڈک و ٹراما، اوپتھال مولوجی،میڈیسن و الائیڈز،ریڈیو لوجی، ڈیننٹسٹری،ڈرموٹولوجی، انکو لوجی،اینیستھیزیا، فزیو و ری ھیبلیٹیشن،و دیگر بھی شامل ھیں۔ سیکرٹری جنرل ٹرسٹ خالد محمود رسول نے بریفنگ دیتے ھو ئے کہا کہ چودہ بیڈز کی نئی ایمرجینسی و ٹراما سینٹر، 14بیڈز پر مشتمل نیا چلڈرن وارڈ،12 کلینکس پر مشتمل کسلٹینٹس بلاک کا قیام،لیبر رومز و گائنی، اوپریشن تھیٹر کی اپ گریڈیشن،Infertility سینٹر(بانجھ پن)اور بریسٹ کلینک کا قیام،6 پرائیویٹ رومز کے بلاک اور نئی فارمیسی و کینٹین کے قیام۔۔۔ وغیرہ کے منصوبوں پر کام جاری ھے جو درد مند احباب کے تعاون سے ھی پایہئ تکمیل تک پہنچ سکتا ھے۔اس سلسلے میں UAN042-111800 200پر رابطہ فر مائیں۔ پریزیڈنٹ ٹرسٹ ڈاکٹر عثمان واسطی نے میہما نوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دامے،درمے،سخنے تعاون کی اپیل کی۔اور کہا :
کرو مہربانی تم اہل زمیں پر
خدا مہرباں ھوگا عرش بریں پر
یہی ھے عبادت یہی دین و ایماں
کہ کام آ یے دنیا میں انساں کے انساں
بھلائی میں تم سب کے حامی رھو
بدی میں نہ ھرگز تعاون کرو

چودھری رحمت علی ہسپتال ٹاون شپ لاہور

بجلی ہے تو لوڈشیڈنگ کیوں؟

چودھری رحمت علی ہسپتال ٹاون شپ لاہور

29/07/2026 Daily Sarzameen Lahore

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے