#اداریہ

گلگت بلتستان انتخابات، کامیابی کے متضاددعوے

Fahad 01

آج کا اداریہ

۔گلگت بلتستان انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہےاوراب تک 12 حلقوں کے غیرسرکاری وغیرحتمی مکمل نتائج موصول ہوچکےہیں جن میں سے 6 میں پیپلز پارٹی،ایک نشست پر ایم ڈبلیو ایم، 2 میں ن لیگ جبکہ 5  آزاد امیدوارکامیاب قرار پائے ہیں۔اسی دوران حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے 8اور تحریک انصاف نے 15 نشستوں پرکامیابی کے دعوے کیے ہیں گلگت بلتستان اسمبلی کےعام انتخابات کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے سبقت حاصل کرتے ہوئے 6 نشستوں پرکامیابی حاصل کرلی،جبکہ پانچ آزاد امیدوار بھی میدان مارنے میں کامیاب رہے ہیں۔ابتدائی نتائج کےمطابق جی بی اے 4 نگر سےپیپلزپارٹی کےمحمد علی اختر،جی بی اے 5 نگرسے ذوالفقار مراد، جی بی اے 7 اسکردو سے توقیرمہدی شاہ،جی بی اے 11 کھرمنگ سے اقبال حسن اور جی بی اے 19 سے سید جلال شاہ کامیاب قرار پائے ہیں۔مسلم لیگ (ن) نے دو نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے،جی بی اے 22 گانچھے ون سے مسلم لیگ (ن) کے ابراہیم ثنائی فاتح قرار پائے ہیں۔آزاد امیدواروں میں جی بی اے 23 سےانور علی،جی بی اے 24 گانچھے سے اسد شفیق اور جی بی اے 6 سےنیک نام کریم کامیاب رہے،جبکہ دیگرآزاد امیدواربھی برتری حاصل کیے ہوئے ہیں، مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے بھی ایک نشست اپنے نام کر لی ہے۔جی بی اےون کے 80 میں سے 35 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ سامنے آ گیاہے جس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امجد ایڈووکیٹ 6950 ووٹ کے ساتھ آگے جبکہ مسلم لیگ ن کےشفیق الدین 4235 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہیں۔جی بی اے 2 کا مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیاہے جہاں مسلم لیگ ن کے حفیظ الرحمٰن نے 11 ہزار 204 ووٹ لے کر میدان مار لیاہے جبکہ پیپلز پارٹی کے جمیل احمد 7376 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے 3 سے آزاد امیدوار سید سہیل عباس نے 7853 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹ لی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار آفتاب حیدر 7434 ووٹ لے کر دوسرے اور ن لیگ کے ڈاکٹر اقبال 7292 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ۔جی بی اے 4 نگر 1 کے تمام 53 پولنگ سٹشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیاہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی اختر 7670 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے ایوب وزیری 656 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔جی بی اے 5 نگر 2 کے تمام 32 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے ذوالفقار مراد 2628 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ریاض اکبر 2394 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔جی بی اے 6 ہنزہ کے 88 میں سے 10 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق نیک نام کریم 691 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے امتیاز الحق 529 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 7 سکردو 1 کے تمام 31 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیاہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے توقیر مہدی نے4320 ووٹ لے کر میدان مار لیا ہے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے جلال حسین 3891 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔جی بی اے8 اسکردو کا  مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ  موصول ہو گیاہے جس کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے امیدوار میثم کاظم 10474 ووٹ لیکر کامیاب  ہو گئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کےسید محمد علی شاہ10118ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔آزاد امیدوار وزیر سلیم آگے پی پی کے فدا نوشاد پیچھے۔جی بی اے 10 سکردو 4 کے 51 پولنگ سٹیشنز میں سے 5 کے نتائج سامنے آ گئے ہیں جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے راجہ ناصر 387 ووٹ لے کر آگے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے خان وزیر 317 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 11 کھرمنگ کے تمام 51 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیاہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے اقبال حسن 6141 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے محسن رضوی 4170 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔جی بی اے 12 شگر کا مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیاہے ،  پیپلزپارٹی کے امیدوار عمران ندیم 12179 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے راجہ اعظم خان 7700ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔جی بی اے 13 استور کے 57 میں سے 36 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیاہے،پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا فرمان علی 5506 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شاہدہ خورشید 5485 ووٹ کے ساتھ دوسرےنمبر پر ہیں۔جی بی اے14استور کے 51 میں سے 40 پولنگ سٹیشنز کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا فاروق 6119 ووٹ لیکرآگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کےسید عباس موسوی5640ووٹوں کے ساتھ دوسرےنمبر، استحکام پاکستان پارٹی کے شمس الحق لون4941ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔آزاد امیدوار دلپزیر آگے، آئی پی پی امیدوار پیچھے ہیں جی بی اے 16 دیامر 2 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول ہو گئے ہیں ، آزاد امیدوار سید امام مالک نے 6664 ووٹ لے کر سیٹ جیت لی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار عطاللہ 5273 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔  پی پی کے محمد نسیم آگے، جے یو آئی ف کے رحمت خالق پیچھے ہیں۔آئی پی پی  کے گلبر آگے، ن لیگ کے ملک کفایت پیچھے ہیں جی بی اے 19 عذر 1 کے 78 میں سے 2 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید جلال 338 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار نواز خان 239 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔جی بی اے 20 عذر 2 کے 69 میں سے 2 پولنگ سٹیشن کے نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق ن لیگ کے عبدالجہان 209 ووٹ لے کر پہل جبکہ پیپلز پارٹی کے نذیر احمد 116 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔ ن لیگ کے غلام محمد اگے پی پی کے ایوب شاہ پیچھے ہے۔جی بی اے 22 گانچھے 1 کے تمام 58 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ موصو ل ہو گیاہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمد ابراہیم ثنائی نے 12048 ووٹ لے کر میدان مار لیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر عاشق حسین 9258 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

گلگت بلتستان انتخابات، کامیابی کے متضاددعوے

12/06/2026 Daily Sarzameen Lahore

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے