#تازہ ترین

مشرق وسطیٰ جنگ جاری رہی تو آبنائے ہرمز مستحکم نہیں رہے گا، چینی وزیرخارجہ نے خبردار کردیا

chaina

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے خبردار کیا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں جنگ جاری رہی تو آبنائے ہرمز مستحکم نہیں ہوگا۔

غیرملکی خبررساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ہے اور اس حوالے سے میں یورپی یونین، جرمن اور سعودی عرب کے ہم مناصب سے بات کی ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا کردار اس تنازع کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مؤثر ہونا چاہیے۔

چینی وزیرخارجہ نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کا معاملہ ایران پر مسلط کی گئی جنگ کے اثرات ہیں اورآبنائے ہرمز اس وقت تک مستحکم نہیں رہے گی جب تک جنگ جاری رہے گی۔

مشرق وسطیٰ جنگ جاری رہی تو آبنائے ہرمز مستحکم نہیں رہے گا، چینی وزیرخارجہ نے خبردار کردیا

پی ایس ایل 11: نسیم شاہ کی

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے