#اداریہ

پاکستان ھاکی فیڈریشن کی بدنظمی’ رپورٹ تیار

Fahad 01

أج کا اداریہ

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی عائد کرکے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق بگٹی نے کہا کہ اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے اور کپتان عماد بٹ پر 2 سال کی پابندی لگادی ہے، وہ اس عرصے میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کہیں نہیں کھیلیں گے
آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ بد انتظامی کے واقعے پر طارق بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست کرتا ہوں کہ کمیٹی بنائی جائے جو تحقیقات کرے اور تحقیقات میں پرولیگ بے نظمی کا جو ذمہ دار ہو اسے سزا دی جائے
قبل ازیں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے انتظامیہ پرآسٹریلیا میں کچن، برتن، کپڑے اور باتھ روم صاف کروانے جیسی بدنظمی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہاتھا کہ ہم نے کھانا خود پکایا اور سڑکوں پر رہے۔۔۔ برتن دھونے اور صفائی کے بعد کھلاڑی میچ میں کیا پرفارم کریں گے؟‘
پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے آسٹریلیا سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہاکی فیڈریشن پر سنگین الزامات لگائے اور کہا تھا کہ وہ موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مزید آگے نہیں چل سکتے
دوسری طرف ہاکی ٹیم کے کوچ نے انتظامیہ پر عائد کیے جانے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ ’اچانک ایسا کیا ہوا کہ ٹیم انتظامیہ بری ہو گئی اور ایسی باتیں سامنے آ رہی ہیں کہ اس انتظامیہ کے ساتھ ہم کھیلنا نہیں چاہتے۔‘
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر گذشتہ چند روز سے آسٹریلیا میں موجود پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تصاویر اور ویڈیوز زیر گردش ہیں جن میں وہ کہیں اپنا کھانا خود پکاتے اور صفائی کرتے نظر آ رہے ہیں اور کہیں اپنے بیگز کے ہمراہ سڑک کنارے بیٹھے نظر آئے۔
میڈیا رپورٹس میں یہ الزامات سامنے آئے ہیں کہ بدانتظامی اور فنڈز کی مبینہ کمی کے باعث پاکستانی ٹیم کی آسٹریلیا میں رہائش اور کھانے پینے میں مشکلات پیش آئیں۔ یہ تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے منگل (17 فروری) کو اس معاملے کی تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے
بدھ کی صبح لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا تھاکہ سوشل میڈیا پر اُن کی حالت زار پر مبنی تصاویر اور ویڈیوز درست ہیں۔
کپتان عماد بٹ نے کا کہنا تھا کہ ‘قومی کھلاڑیوں سے آسٹریلیا میں کچن، برتن، کپڑے، باتھ روم صاف کروائے گئے، ہم نے کھانا خود پکایا اور سڑکوں پر رہے۔’
اُنھوں نے دعویٰ کیا کہ ’جب میں نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے اس حوالے سے بات کی تو انھوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مطلوبہ فنڈز ٹیم کے آسٹریلیا روانہ ہونے سے قبل ہی فراہم کر دیے تھے، مگر جب میں نے ٹیم مینجمنٹ سے بات کی انھوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ نے مناسب اور مکمل فنڈنگ نہیں کی
عماد بٹ کا مزید کہنا تھا کہ ’آسٹریلیا پہنچنے کے بعد کھلاڑی 13 سے 14 گھنٹے تک اوپرا سٹریٹ پر لاوارثوں کی طرح گھومتے رہے، انتظامیہ نے کسی بھی قسم کا کوئی ساتھ نہیں دیا۔ سوشل میڈیا پر ہاکی ٹیم کی سڑکوں پر بیٹھے رہنے کی جو ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں وہ سب درست ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’ہمارا پانچ دن کے بعد ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ ہے، جو کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور قومی ٹیم دونوں ہی کے لیے ایک اہم ایونٹ ہے۔ اب کیونکہ ہمارے پاس ٹائم بہت کم ہے، اس لیے ہم اس موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ آگے نہیں چل سکتے۔‘
ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا کہ ’میں وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے درخواست کرتا ہوں کہ جلد سے جلد اس بات کا نوٹس لیں کہ کیوں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا۔‘
اس گفتگو کے ردعمل کچھ اک طرح أیا ہے کہ عماد بٹ کو نہ صرف کپتانی سے ہٹادیا گیا ہے بلکہ دوسال کی پابندی بھی لگ گئی ہے۔
اس حوالے سے صدر فیڈریشن نے کہا ہے کہ پی ایس بی کی وجہ سے دورہ آسٹریلیا میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور ہاکی فیڈریشن کے پاس اتنے فنڈز نہیں تھے کہ وہ اس وقت وہاں سب مینج کرتے، آسٹریلیا میں ہوٹل بکنگ کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے رقم وقت پر ادا نہیں کی، پی ایس بی میں خود گیا کہ ہمارے پیسے بھیج دو مگروہ کہتے ہیں کہ دو ماہ لگیں گے۔
طارق بگٹی نے مزید کہا کہ پورا شیڈول رانا مجاہد نے اسپورٹس بورڈ کے سامنے رکھا ہے اور ہم جس کوالیفائی راؤنڈ کے لیے جا رہے ہیں، ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، ہماری ورلڈ رینکنگ 18 ویں تھی اب 13 ویں پوزیشن ہے جو ہماری اچیومنٹ ہے، میں فلیڈ مارشل کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے ہمیں بہت سپورٹ کیا جب کہ وزیراعظم کا شکر گزار ہوں انہوں نے 2 سال مجھے موقع دیا، وزیراعظم نے ہاکی کے لیے 25 کروڑ رکھے اور ریلیز کیے۔
دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے انکوائری مکمل کرلی ہے اور 3 رکنی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ تیار کی ہے جسے وزیر اعظم آفس بھیج دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کئی مالی معاملات کا ذکر کیا گیا ہے اور اس انکوائری رپورٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔

پاکستان ھاکی فیڈریشن کی بدنظمی’ رپورٹ تیار

20/02/2026 Daily Sarzameen Lahore

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے