پاکستان کا آسٹریلیا کےخلاف فاتحانہ آغاز
آج کااداریہ
پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز
کردیا پاکستان کوکینگروز کے خلاف کسی ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں فتح حاصل کرنے میں سات سال کا عرصہ لگا ہے۔
امپائرز کے فیصلوں اور ان میں سامنے آنے والی کنفیوژن کے ساتھ ساتھ پاکستان کی بولنگ بیٹنگ تک تک سب کچھ بدلا بدلا سا نظر آیا۔اس پہلے ٹی ٹوئینٹی میچ میں دیکھنے کو بہت کُچھ تھا۔
پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اور مقررہ 20 اوورز میں آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی جانب سے صائم ایوب 40 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز کے طور پر سامنے آئے
آسٹریلیا کے خلاف اننگز کے آغاز پر پاکستان کے اوپنگ بلے باز صاحبزادہ فرحان میچ کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
فرحان کے آؤٹ ہو جانے کے بعد صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ تاہم 74 کے مجموعی سکور پر صائم ایوب 40 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔
صائم کے آؤٹ ہو جانے کے بعد سلمان علی آغا 39، بابر اعظم 24، فخر زمان 10، عثمان خان 18، شاداب ایک اور شاہین صفر پر آؤٹ ہوئے
محمد نواز 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے
آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے 24 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ بارٹلیٹ اور بیئرڈمین نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے ٹیم کی قیادت ٹریوس ہیڈ کر رہے ہیں جب کہ تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا جن میں ماہلی بیئرڈمین ، جیک ایڈورڈز اور میتھیو رنشا شامل ہیں
آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز تو تیز تھا مگر دوسرے ہی اوور میں میتھیو شارٹ 21 کے مجموعی سکور پر پانچ رنز بنا کر صائم ایوب کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
اوپنر میتھیو شارٹ کے آؤٹ ہو جانے کے بعد چوتھے اوور میں ٹریوس ہیڈ کو بھی صائم ایوب نے آؤٹ کیا جن کا کیچ باؤنڈری پر کھڑے بابر اعظم نے لیا۔ ان دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہو جانے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی جم کر پاکستانی باؤلنگ کا سامنا نہیں کر سکا اور ایک کے بعد ایک آسٹریلوی کھلاڑی پویلین لوٹتا رہا۔
میتھیو رینشا 15 رنز، کوپر کونولی صفر، مچل اوون آٹھ، کیمرون گرین 36، جیک ایڈورڈز پانچ، اور جوش فلپس 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور ابرار احمد نے دو دو جبکہ شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی ٹوئینٹی میچ میں امپائرنگ اور امپائرز کے فیصلوں میں کنفیوژن نظر آئی
بابر اعظم زمپا کی ایک اندر آتی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔ ریورس شاٹ کھیلتے ہوئے جب گیند نے انکے پیڈز کوچھوہا تو انکی ٹانگ بالکل وکٹسں کے سامنے تھی اور گیند کی اونچائئ بھی بیلز سے نیچے رہی ۔ جو صاف آؤٹ تھا لیکن گراؤنڈ ایمپائر نے بولر کی اپیل ردکردی۔ زمپا نے مکمل اعتماد کے شاتھ اپنے کپتان کو ریویو لینے کا اشارہ کیا جودرست ثابت ہوا۔تھرڈ ایمپائر نے فیصلہ لینے میں پانچ منٹ لگائے۔
پھر انھیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ گیند آف سٹمپ کے باہر پڑ رہی ہے یا لیگ کے باہر۔ آخر میں انھوں نے امپائر کو اپنے ’ناٹ آؤٹ‘ کے فیصلے پر قائم رہنے کو کہا حالانکہ وہ بالکل واضح طور پر آؤٹ تھے۔‘
آسٹریلیا کو 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 22 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم ایڈم زمپا اور بارٹلیٹ نے 9 ویں وکٹ کی شراکت میں میزبان ٹیم کے خلاف سخت مزاحمت کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم آسٹریلیا کے بولرز نے میزبان ٹیم کے بیٹرز کو مشکل میں رکھا۔
آسٹریلیا نے آسان نظر آنے والے ہدف کا تعاقب ناقص انداز میں کیا اور ٹیم 100 رنز سے پہلے ہی 6 وکٹوں سے محروم ہوگئی اور 112 رنز پر 8 وکٹیں گر گئیں اور شکست کے بادل منڈھلانے لگے تو ایڈم زمپا اور بارٹلیٹ نے بہترین شراکت داری قائم کی۔
ایڈم زمپا اور بارٹلیٹ نے 9ویں وکٹ کی شراکت میں بالترتیب 5 اور 34 رنز بنا کر آسٹریلیا کی جیت کی امیدیں بحال ضرور کیں لیکن وہ ٹیم کو جیت دلانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
دونوں کھلاڑیوں نے آؤٹ ہوئے بغیر 9ویں وکٹ کی شراکت میں 34 رنز بنائے جو آسٹریلیا کی جانب سے 9 وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ
فخر زمان کی کار کردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے فخر زمان 16 گیندوں پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوۓ
ان کی فارم کافی عرصہ سے بہت خراب ہے پاکستان کے لیے ورلڈ کپ میں انکی شمولیت کا فیصلہ غلط ثابت ہوسکتا ہے






