#کالم

سو لفظوں کی کہانی

111

برکت

اللہ کریم نئے جوڑے کو خوشیاں نصیب فرمائیں،
نیک اور صالح اولاد عطا فرمائیں،
دو خاندانوں کا پرخلوص ملن ثابت ہو،
دونوں کے درمیان آپس میں اتفاق، محبت اور خلوص پیدا کریں،،،،
نکاح کی سنت ادا ہوئی،
مولانا صاحب نے خطبہء نکاح کے بعد ڈھیروں دعاؤں سے نئے جوڑے کو نوازا،
ایات و احادیث کے سائے میں خلوص بھری دعائیں،
ہر موجود شخص نے دعاؤں میں بخل سے کام نہ لیا۔۔۔
نکاح کی سنت کی ادائیگی اور مولانا صاحب کی روح پرور کے بعد،
مبارکباد کے شور میں،
رقص و سرور کی محفل شروع ہو گئی،
ملک کا نامور گلوکار مدعو تھا۔

سو لفظوں کی کہانی

ڈی جی آئی ایس پی آر کی

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے