سو لفظوں کی کہانی
حل
دوسو پریشانی کے عالم میں تھا،
اسی پریشانی کی وجہ سے،
اس میں ایک ہیجان کی سی کیفیت تھی،
وہ ہر کام انتہائی بے سکونی اور تیزی کے ساتھ کرنے کی کوشش میں تھا۔۔۔
بابا جی نے کھانا منگوا لیا سرخ لوبیا اور ابلے ہوئے چاول تھے…
دوسو نے اسی عجلت اور پریشانی میں تیزی کے ساتھ لقمے پہ لقمہ لیا،
کنکر آ گیا،
کھانا بھی چھوڑ دیا۔۔۔
بابا جی آہستہ سے مسکراتے ہوئے بولے،،،،،
پریشانیاں بھی ان کنکروں کی طرح ہیں،
ہیجان سے کوشش کرو گے تو کنکر کی طرح تکلیف دیں گی،
ٹھنڈے دل سے حل ہوں گی۔






