#کالم

وفا قی محتسب پر عوامی اعتماد میں اضا فہ

new desing34343

تحریر۔۔۔رانا فہد صفدر خاں

کسی سر کا ری ادارے کی طر ف سے جب شکا یت گزار کی بآ سانی داد رسی ہو تی ہے تو اس سے ادارے کے وقار اور عوام کے اعتماد میں اضافہ ہو تا ہے۔ وفاقی محتسب پا کستان ایک ایسا ہی ادارہ ہے جو ہر روز ملک کے طو ل و عر ض میں ہزا روں شہر یوں کو مفت انصاف فرا ہم کر رہا ہے اور یہ اس ادارے پر اعتماد کا ہی نتیجہ ہے کہ ادارے میں آ نے والی شکا یات میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے۔
انسا نی تا ریخ کے ہر دور میں سر کا ری محکموں کی کا رکر دگی کے با رے میں نگرا نی اور احتسا بی عمل کا تصور کسی نہ کسی شکل میں مو جود رہا ہے، جو اب جد ید معا شروں میں محتسب(Ombudsman) کی صورت میں لازمی جزو تصور کیا جا تا ہے۔ قا نون کی حکمرا نی اور عوامی را ئے کے احترا م کے لئے احتساب کا نظام ضرور ی ہے۔ آج پا کستا ن سمیت دنیا کے 140 سے زا ئد مما لک میں محتسب کے ادارے کام کررہے ہیں جو سرکاری محکموں پر نگران کی حیثیت رکھتے ہیں۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطا بق عوام النا س کی محتسب(Ombudsman) تک آسان رسا ئی ان اداروں کی بنیا دی خصوصیت قرار دی گئی ہے۔ وفاقی محتسب پاکستان وطن عز یز میں پہلا ادارہ ہے جو بد انتظا می کی شکا یات کے مفت اور جلد ازالے کے لئے 24 جنوری 1983ء کو ایک صدا رتی حکم کے تحت قا ئم کیا گیا۔ بعد ازاں 2013 ء میں پا رلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعے تر میم کرکے نہ صرف اس کے اختیا رات میں اضا فہ کیا گیا بلکہ اسے ما لی اور انتظا می خو دمختا ری بھی فرا ہم کی گئی۔ مر کز ی دفتر کے علا وہ،21 علا قا ئی دفا تر اورچار شکایات سنٹرز کے ذریعے آج وفاقی محتسب کا ادارہ ملک میں 26 شہروں میں غر یب آ دمی کی عدا لت کے طو ر پر کا م کر رہا ہے، جہا ں شکا یت کر نے کی نہ کو ئی فیس ہے اور نہ ہی کسی وکیل کی ضرورت۔ وفاقی محتسب کی تا ریخ میں 2024ء ایک اہم سال تھا، کیو نکہ اس سال دو لا کھ 26 ہزار371 شکایات مو صول ہو ئیں جو پچھلے برسوں کے مقا بلے میں کہیں زیا دہ تھیں۔ تو قع ہے کہ رواں سال یہ تعداد دو لا کھ60 ہزار سے بڑ ھ جا ئے گی کیو نکہ اکتو بر2025ء تک رواں سال کے دوران شکایات کی تعداددو لا کھ16 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ ان میں سے215,473 شکایات کے فیصلے بھی کئے جا چکے ہیں۔ اسی طر ح مو جو دہ سال کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کی شکا یات اورپا کستان کے بین الاقوا می ہوا ئی اڈوں پر قا ئم کردہ یکجاسہولیا تی ڈیسکوں کے ذریعے ایک لا کھ 13 ہزار738سے زا ئد شکایت کنند گان کو سہو لیا ت فراہم کی جا چکی ہیں۔ اگر ان شکا یات کو بھی شا مل کر لیا جا ئے تو 2025ء کے دوران وفاقی محتسب سے انصاف حا صل کر نے والوں کی تعداد چا ر لاکھ تک پہنچ جا ئے گی۔ وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ میں عوام النا س کو گھر کے قر یب انصاف فرا ہم کر نے کے لئے بھی مختلف پروگرام جا ری ہیں۔ جنو ری 2016 ء میں Outreach Complaint Resolution(OCR) کے نام سے ایک پروگرام شر وع کیا گیاجس کے تحت وفاقی محتسب کے افسران تحصیل اور ضلعی ہیڈ کوا رٹرز میں خود جا کر متعلقہ اداروں کے افسران اور ضلعی انتظا میہ کو بلا کر شکا یات کی سما عت کرتے ہیں اور اس سارے عمل میں میڈ یا کو بھی شا مل کیا جا تا ہے جس سے عام لوگوں میں وفاقی محتسب کے بارے میں آ گا ہی اور اعتماد میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے۔ او سی آر کے اس پروگرام کو مز ید آ گے بڑ ھا تے ہوئے وفاقی محتسب خود اور ان کے مجاز افسران ملک کے دور دراز علا قوں میں کھلی کچہر یاں بھی لگا تے ہیں، جہاں ہر ایک کو یہ مو قع دیا جا تا ہے کہ وہ اپنی شکا یات کے ساتھ ساتھ عوامی اہمیت کے مسا ئل اٹھا کر انصاف حاصل کر یں۔ رواں سال کے دوران عوام النا س کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصا ف فرا ہم کرنے کے لئے ملک بھر میں اب تک 137کھلی کچہر یاں منعقد کی گئیں۔ او سی آ ر پروگرام کے تحت وفاقی محتسب کے افسران نے ملک کے دور دراز علا قوں کے197 دورے کر کے ہزاروں شکا یا ت کا مو قع پر ہی ازالہ کیا جب کہ سر کا ری اداروں کے نظا م کی اصلا ح اور خد مات کو بہتر بنانے کے لئے وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیموں نے سرکاری محکموں کے 30 دورے کئے۔ ان اقدا مات نے دفتر کی عام لوگوں تک رسا ئی اور پہنچ میں بہت زیا دہ اضافہ کیا اور عوام النا س کے لئے مفت اور جلد انصاف کو یقینی بنایا۔ جب عام لوگوں کو اپنے ہی گھر کے قر یب انصاف ملتا ہے تو ان کی خو شی دید نی ہو تی ہے اور یوں ادارے پر ان کا اعتماد بھی بڑ ھتا چلا جا تا ہے۔

-2-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی عوام کے اجتما عی مفا د کے حوا لے سے بھی مسلسل اقدا مات اٹھا تے رہتے ہیں۔ حا ل ہی میں انہوں نے متعدد شکا یات پر اسلام آ باد کے ڈی چو ک میں گا ڑیوں کی ماحولیاتی کلیر نس کے لئے لمبی قطا روں کا نو ٹس لیتے ہو ئے اسلام آ باد کی ضلعی انتظا میہ اور تحفظ ماحولیا ت کے ذمہ داران کو طلب کرکے وفاقی محتسب کے رجسٹرار کو انوسٹی گیشن آ فیسر مقرر کیا، جس کے نتیجے میں لمبی قطاروں کا خا تمہ ہو گیا، اسی طر ح اسلام آبادکے رہائشی علاقوں،پارکوں،ہسپتالوں اور مارکیٹوں میں بچوں اور بزرگ شہریوں کوآوارہ کتوں

وفا قی محتسب پر عوامی اعتماد میں اضا فہ

کریک ڈاؤن

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے