الوداع ‘ جنرل ساحرشمشاد مرزا
أج کا اداریہ
جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہد مکمل ‘ اپنے کیرئیر کو الوداع کہہ گئے۔
اپنی الوداعی مصروفیات کے سلسلے میں جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے منگل کو مشروف ترین دن گزارا جسکے بعد گزشتہ روز اپنے پروفیشنل کیرئیر کی مدت مکمل ہونے پر الوداع ھوگئے ۔وزیر اعظم شہباز شریف ‘ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملاقاتوں کے علاوہ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ بھی کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے انکا استقبال کیا۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے سربراہ پاک فضائیہ سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی مثالی خدمات اور تینوں مسلح افواج میں ہم آہنگی کو مضبوط و مربوط بنانے میں انکے اہم کردار کی تعریف کی۔
سربراہ پاک فضائیہ نے قومی دفاع کے لیے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نمایاں خدمات کو بھی سراہا اور دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مسلح افواج کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے پاک فضائیہ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں، عملی مہارت، جدت طرازی اور اپ گریڈیشن کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت میں پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت و لگن کو سراہا اور دہشتگردی کے عفریت کے خلاف قومی جنگ میں پاک فضائیہ کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔ انہوں نے پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے مابین موجودہ ہم آہنگی کو بھی سراہا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ تعاون مستقبل میں مزید فروغ پاتا رہے گا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک فضائیہ کی بھرپور حمایت پر ائیر چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی اے ایف اور اسکی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس سے قبل چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات ہوئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد کی قیادت، بصیرت اور خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مرکزی کردار رہا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیرفیلڈ مارشل نے جوائنٹ آپریشنل تیاری اور قومی سیکیورٹی مقاصد کے لیے جنرل ساحر کی خدمات کو سراہااور علاقائی استحکام اور ملٹری ڈپلومیسی میں جنرل ساحر شمشاد کے اقدامات کا اعتراف کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدر مملکت أشف علی زرداری سے بھی الوداعی ملاقات کی ۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے قومی دفاع کیلئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی خدمات کو سراہا۔صدر مملکت کی جانب سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
بل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقا میں وزیراعظم نے جنرل مرزا کی پیشہ ورانہ مہارت، قومی دفاع کے شعبے میں کردار اور ملک و قوم کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں جانب ملک کی سلامتی اور مستقبل کے دفاعی چیلنجز پر بھی بات چیت ہوئی۔
یاد رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ ختم کر دیا گیا تھا، جس کے بعد جنرل ساحر شمشاد مرزا سبکدوش ہوئے۔جنرل ساحر شمشاد مرزا مسلح افواج کے 18ویں اور آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہوں گے ۔ آئین میں 27ویں ترمیم کے نتیجے میں ان کے بعد کوئی چیئرمین چیفس آف سٹاف کمیٹی نامزد نہیں کیا جائے گا۔ جنرل شمشاد مرزا اس عہدے پر اپنے تین سال مکمل جبکہ مرحوم جنرل اقبال خان سب سے طویل عرصے تین سال اور 344 دن تک اس عہدے پر رہے ۔پہلے CJCSC جنرل محمد شریف تھے جنہیں اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 1 مارچ 1976ء کو مقرر کیا تھا۔
ایڈمرل محمد شریف اور ایڈمرل افتخار احمد سروہی نیوی سے تھے جبکہ پاکستان ایئر فورس (PAF) سے صرف ایئر چیف مارشل فاروق فیروز خان نے بطور CJCSC خدمات انجام دیں۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا پاک فوج کے ان سینئر ترین افسران میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے مختلف اعلیٰ مناصب پر خدمات انجام دیں، جن میں شامل ہیں۔انہوں نے بحیثیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی اور خطے میں عسکری تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا
قومی قیادت اور عسکری تجزیہ کار اس پیش رفت کو پاکستان کے دفاعی ڈھانچے کی ازسرِنو تشکیل کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔ بہت سے سیاسی رہنماؤں نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ کئی حلقوں نے اس عہدے کے خاتمے کو ایک بڑی انتظامی تبدیلی قراردیا۔
پاکستان میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہونا ملکی دفاعی ڈھانچے میں ایک بڑی آئینی تبدیلی ہے۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا اس عہدے کے آخری سربراہ کے طور پر تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں۔ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے دفاعی نظام کی ازسرِنو تشکیل پاکستان کی سیاسی و عسکری تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل تصور کی جائے گی
۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہونے پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ سنبھالیں گے ۔
۔اپ نے تین سال قبل اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔






