#اداریہ

ضمنی الیکشن میں حکمران اٹحادسرخرو

Untitled 123 1

أج کا اداریہ

ضمنی الیکشن میں حکمران اتحاد کا کلین سویپ ‘ ھری پور سمیت تحریک انصاف کی تمام نشستیں جیت لیں ۔جمعے کو قومی اسمبلی کے این اے 18 ہری پور، این اے 96 فیصل آباد، این اے 104 فیصل آباد، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈیرہ غازی خان اور این اے 129 لاہور جبکہ پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں پر ضمنی انتخابات ہوا جن میں پی پی 73 سرگودھا، پی پی 98 فیصل آباد، پی پی 115 فیصل آباد، پی پی 116 فیصل آباد، پی پی 203 ساہیوال، پی پی 269 مظفر گڑھ اور پی پی 87 میانوالی شامل ہیں۔
ان میں سے بیشتر نشستیں رواں برس اگست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی مختلف عدالتوں سے سزائیں پانے والے پاکستان تحریکِ انصاف کے نو اراکین پارلیمان کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ غیر حتمی نتیجے کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 129 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ محمد نعمان کامیاب ہو گئِے ہیں۔
فارم 47 کے مطابق اس الیکشن میں حافظ نعمان نے 63441 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار ارسلان احمد 29099 ووٹ حاصل کر سکے۔
یہ نشست سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر کی وفات کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ آٹھ فروری 2024 کے انتخابات میں میاں اظہر نے مسلم لیگ نواز کے حافظ نعمان کو 30 ہزار ووٹوں کی برتری سے شکست دی تھی جبکہ جمعہ کو کو ھونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق حکومتی امیدوار نے 34 ھزار سے زائد ووٹ سے کامیابی سمیٹی۔
لاہور میں تحریکِ انصاف کی جانب سے این اے 129 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے دھاندلی کے الزامات سامنے آئے ہیں اور جماعت کے رہنما حماد اظہر نے اتوار کی شب ایک ویڈیو پیغام میں نتائج تبدیل کرنے کے الزامات لگائے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ وہ واحد حلقہ تھا جہاں سے تحریکِ انصاف نے باقاعدہ کسی امیدوار کی حمایت کی تھی۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کی ترجمان عالیہ حمزہ نے ایکس پر لکھا کہ سوائے حلقہ این اے 129 کے پاکستان تحریکِ انصاف نے تمام حلقوں میں بائیکاٹ کا فیصلہ کیا، لہذا ووٹرز پولنگ سٹیشنز کا رُخ نہ کریں۔جبکہ پنجاب اسمبلی میں قائد حذب اختلاف معین قریشی کا کہنا ھے کہ ھمارے کیمپ اکھاڑے گئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے کیمپ نہیں لگنے دیے۔
مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں میدان مارلیا، قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج سامنے آگئے۔ تحریک انصاف کی چھوڑی ہوئی تقریباً تمام نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔

ن لیگ نے قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر کامیابی سمیٹ لی جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستیں ن لیگ کے حصے میں آئی، پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی۔
ضمنی انتخابات میں سب سے بڑا اپ سیٹ ہری پور حلقہ این اے 18 میں ہوا جہاں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز کو 43 ہزار 776 ووٹوں سے شکست ہوئی۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان حلقہ این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں ایک لاکھ 63 ہزار 996 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ شہرناز عمر ایوب ایک لاکھ بیس ہزار 220 ووٹ حاصل کر سکیں۔
شہرناز عمر ایوب سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی اہلیہ ہیں، یہ نشست عمر ایوب کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی۔ عمر ایوب کو 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں سزا سنائی گئی تھی
چیچہ وطنی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 143 کے غیرحتمی نتیجہ کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد طفیل جٹ کو کامیابی ملی۔ چوہدری محمدطفیل جٹ136313ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار ضرار اکبر13120ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 185 ڈی جی خان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار محمود قادر لغاری 82413  ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی سردار دوست محمد کھوسہ 49262 ووٹ  کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں 8 امیدوار میدان میں تھے، یہ نشست پی ٹی آئی کی زرتاج گل وزیر کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔
فیصل آباد کےحلقہ این اے 96 میں 16 امیدوار حصہ لے رہے تھے اور یہاں ن لیگ کے بلال بدر چوہدری’فیصل آباد کے حلقہ این اے 104 میں ن لیگ کے راجہ دانیال کامیاب ہوئے۔
پنجاب اسمبلی کی 7 نشستوں پر ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو6 اور پیپلز پارٹی کو ایک حلقے میں کامیابی حاصل ہوئی
وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی کا کریڈٹ میاں نواز شریف کے وژن اور جماعت کے کارکنوں کی محنت کو جاتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی صوبے کی ترقی کے لیے کی گئی محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاسی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا کہنا ہے کہ تمام حلقوں میں ضمنی الیکشن پرامن رہا۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق ایکشن لیا۔
میڈیا سے گفتگو میں سکندر سلطان راجا نے کہا کہ کم ٹرن آؤٹ کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں۔ اس انتخاب سے نمبر گیم تبدیل نہیں ہونی تھی جس کی وجہ سےعوام کی دلچسپی کم رہی۔ ضمنی انتخابات میں ہمیشہ ٹرن آؤٹ کم رہتا ہے۔
ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کو شاباش کا پیغام بھی دیا ہے اور کہا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران حالات مجموعی طور پر پرامن رہے، کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
آئی جی پنجاب کے مطابق ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ ٹیموں نے پولنگ سٹیشنز کے اطراف موثر پٹرولنگ یقینی بنائی، پرامن ضمنی انتخابات یقینی بنانے پر پولیس، ٹریفک، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت تمام یونٹس شاباش کی مستحق ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اِن ضمنی انتخابات کے لیے سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی جس کے تحت فوج

ضمنی الیکشن میں حکمران اٹحادسرخرو

اب مرغے نہیں لڑیں گے

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے