#کالم

سو لفظوں کی کہانی

111

ترقی

ترقی کی رفتار اتنی تیز ہے کہ بیاں سے باہر ہے،
تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان کی نشاندہی کر رہے ہیں،
کریڈت ریٹنگ میں بھی مسلسل بہتری آ رہی ہے،
دنیا ہمیں مہماں بنا رہی،
اور ہماری معیشت تیزی سے ترقی کر رہی دنیا میں،
دوسو فخر سے کارکردگی بتا رہا تھا۔
اس کا لہجہ انتہائی پرجوش تھا،
ڈھابے پہ چائے پینے کے دوران اس کا لیکچر جاری تھا۔۔۔
معیشت کیا ہوتی ہے؟
یہ ریٹنگ کس بھلا کا نام ہے؟
میں تو اتنا جانتا ہوں چینی کی بوری پہ ایک ہزار بڑھ گیا ہے،
چاچا باٹو چائے بناتے ہوئے بولا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے