سو لفظوں کی کہانی
آب حیات
دوسُو آج خوش نظر آ رہا تھا۔
کیا وجہ ہے؟
آج بہت خوش نظر آ رہے ہو،
میں نے سوال کیا۔
مجھے آبِ حیات مل گیا ہے،
اُس نے اپنی دانست میں حیران کر دینے والی بات بتائی۔۔۔
میرا قہقہ چھوٹ گیا۔
اتنی بڑی بات بتائی اور تم دانت نکال رہے ہو،
دوسُو نے کھا جانے والی نظروں سے مجھے گھورا۔
ارئے بھائی، قہقہ لگایا،
کہ تم نے دائمی حیات پا لی،
تو بھلا خوشی کس کو ہو گی،
یہاں تو تمہارے جاتے ہی سنسر شدہ الفاظ میں لوگ تمہیں یاد کرتے ہیں،
سچ بتایا تو دوسُؤ مزید تپ گیا۔






