#کالم

سو لفظوں کی کہانی

111

اہمیت

میرا لاڈلا بیٹا ہے بھئی،
آنکھوں کی ٹھنڈک ہے،
ماں کی محبت دیدنی تھی۔
میں تو بھائی سے ہر فرمائش کرتی ہوں،
آخر کو بہن ہوں،
حق ہے میرا،
چھوٹی بہن کا لاڈ بھی بہت خاص تھا،
میرا دوستوں میں جو مقام ہے،
بھائی کی وجہ سے ہی ہے،
میں جتنے پیسے کہتا ہوں،
مجھے دیتے ہیں،
بھائی بھی فخر سے بتاتا۔۔۔
دوسو سب یادیں سوچ رہا تھا،
آج اس کے ساتھ سب کا رویہ بے رخی پہ مبنی تھا۔۔۔
دو مہینے ہوئے اس کی نوکری چلی گئی،
اور سگے رشتوں کی محبت کا پیمانہ بھی جیسے بدل گیا تھا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے