#کالم

سو لفظوں کی کہانی

111

غرور

پارکنگ لاٹ میں دوسو کسی پہ چیخ رہا تھا،
دیکھا تو ایک غریب پرچی کاٹنے والا تھا، جس کی شامت آئی ہوئی تھی،
دوسو بڑا افسر تھا،
پارکنگ والے کی ہمت کیسے ہوئی مجھے پرچی کا کہنے کی، دوسو گرجا،
مشکل سے بیچارے کی جاں خلاصی ہوئی۔۔۔
چند دن بعد پھر شور تھا،
پتا چلا، دوسو کی گاڑی چوری ہو گئی ہے،
پارکنگ ملازم کو سب سے پہلے پولیس نے دھر لیا،
لیکن پہلے ہی سوال کے جواب پر اسے چھوڑ دیا گیا تھا،
اس نے کہا،
قصور میرا ہے،
اگر دوسو صاحب کے پاس پارکنگ کی پرچی ہے تو۔۔۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے