سو لفظوں کی کہانی اپنے
شاہد کاظمی
بظاہر توصیف پہ مبنی الفاظ دکھائی دیتے ہیں،
لیکن گہرا طنز چھپا ہوتا ہے،
وہ دکھاتے ہیں کہ تمہارے ساتھ ہیں،
حقیقت میں حسد کی بو آتی ہے،
منفافقت کی حقیقی تعریف پر وہ پورے اترتے دکھائی دیتے ہیں،
لیکن تم ہو کہ پھر بھی مسکراتے رہتے ہو،
مجھے تمہارے اس رویے پر غصہ آتا ہے۔۔۔
باٹو میرا بچپن کا دوست تھا،
میرے کہنے کے اپنوں کی حقیقت بتا رہا تھا۔۔۔۔
مجھے علم ہے کہ ان کی تعریف، طنز میں لپٹی ہوتی ہے،
لیکن میری مسکراہٹ ہی،
ان کی شکست کے لیے کافی ہے،
میں نے بدستور مسکراتے ہوئے کہا۔






