پاکستان رائٹرز گلڈ لاہور میں یومِ اقبال
شاہد بخاری
9نومبریوم ولادت محمد اقبال کے سلسلے میں محفل مذاکرہ و مشاعرے کا اھتمام سینئر شاعر،صحافی،قانون دان اورگلڈ پنجاب کے سیکرٹری بیدار سرمدی اور گلڈ ٹرسٹ کی چئیر پرسن اور بچوں کے ادب کی خالق،فرح جاوید نے لاہور گلڈ اوفس،1.منٹگمری روڈ میں کیا،جس کی صدارت جھنگ کے معروف شاعر انیس انصاری نے کی اور نظامت نذر بھنڈرنے۔ بیدار سرمدی نے علامہ اقبال کے حضور منظوم خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ با اختیار حلقوں سے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر مادر پدر آزاد عناصر کی علامہ اور قائد اعظم کی کردار کشی کرنے والوں کا محاسبہ کیاجا ہے۔ ایسے عناصر افراد اور اداروں کی بلیک میلنگ کی کوششوں کے بعد جو اب بانیان پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا کو استعمال کرنے لگے ھیں کو کنٹرول کرنے کی اشد اور فوری ضرورت ھے۔ فرح جاوید نے کہا کہ علامہ اقبال کو پاکستان کا مصور بھی کہا جاتا ہے اور مفسر بھی۔انہوں نے 1930 کے آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس منعقدہ الہ آباد کے صدارتی خطبے میں بر صغیر کے ان حصوں کی نشان دہی کی تھی جو جغرافیائی امتزاج سے ایک آزاد اسلامی مملکت کی تشکیل کر سکتے ہیں۔وہ جوانوں سے کیا چاہتے تھے؟ ٹیچرز اور پبلشرز کو بتا نا چاہیے۔صرف تقاریر میں ان کے اشعار پڑھ لینا کافی نھیں۔اس بات پر ممنون ھوں کہ لو گوں کو نقوش فیملی کی ادبی خد مات اب بھی یاد ھیں جو تین نسلوں سے جڑی ھوئی ھے۔ گلڈ مرکز کے رکن اور گفت زبان شاعر و نقاد اخلاق حیدرآبادی نے کہا کہ علامہ کی اھمیت صرف یہ ھی نھیں کہ وہ مصور پاکستان ھیں بلکہ اس احساس سے بھی ھے جو با طنی طور پر ملت ابرا ھیمیہ کے افراد کے دلوں میں سفر کرتا رھا ھے۔ڈاکٹر آصف ملک نے کہا کہ اقبال کی شاعری یقیں محکم، عمل پیہم کی شاعری ھے۔
پروفیسر اسماء نے کہا کہ علامہ کی شاعری بندے کا ھاتھ پکڑ کر اسے بندہ نواز کے حضور میں لے جاتی ہے۔ کیپٹن مشتاق نے کہا کہ علامہ کے خطبات مسلمان کو اس نظام حیات سے وابستہ کرتے ھیں جو قرآن پاک کے توسط سے رسول کریم دنیا میں لائے تھے۔پرو فیسر ظفر عباس نے کہا کہ علامہ کی شاعری ملت کے ھر فرد کو ملت سے اس طرح مربوط کر دیتی ھے کہ ھر فرد ملت کے مقدر کا ستارہ بن جاتا ھے۔ شبیر احمد شائیق نے کہا کہ ان کی شاعری ھر فرد ملت کو خود شناسی کا درس دیتی ھے۔ انجینئر افتخار احمد نے کہاکہ جب اھل ایران کو پتہ چلا کہ میں لاھور سے آ یا ھوں تو مجھے خصوصی پروٹوکول دینے لگے۔ وھاں علامہ،اقبال لاھوری کے نام سے مشہور ھیں۔ظفر اقبال نے کہا کہ علامہ کی شاعری زندگی کے حقائق کی شاعری ھے۔محمد ثقلین نے کہا کہ علامہ کی شاعری اوھام و تصورات کی شاعری نھیں ھے۔رحمت علی نے کہا کہ گو علامہ آج ھم میں موجود نھیں مگر وہ اقبال جو9 نومبر 1877 کو پیدا ھوئے ۔۔۔وہ آج بھی زندہ ہیں ڈاکٹر خالد محمود غوری نے کہا اقبال کی شاعری نے بر صغیر کے مسلمانوں کو پیغام عمل دیا۔ میاں اظہر ندیم نے کہا کہ علامہ نے اپنی قوم کی باطنی قوتوں کو بیدار کرنے کے لیے اپنی شاعری کو بانگ درا بنا دیا تھا۔ یونیورسل اسلامی اسپرانتو ایسوسی ایشن کے صدر شاہد بخاری نے”علامہ کا تصور تقدیر”پر مقالہ پڑھتے ھوئے کہا کہ علامہ کی ایک فارسی رباعی بعنوان” تقدیر و تدبر کے آخری دو مصر عوں کا مفھوم یہ ہے کہ مسلمان اس لیے تباہ وبرباد ھورھے ھیں کہ اپنی بے عملی کو انھوں نے تقدیر کا نام دے دیا اور اس پر بھروسہ کر کے”ھاتھ پہ ھاتھ دھرے منتظر فردا ھیں۔ضرب کلیم کی رباعی کے آخری دو مصرعوں میں ھے: تن بہ تقدیر ھے آج ان کے عمل کا انداز تھی نہاں جن کے ارا
دوں میں خدا کی تقدیر۔۔۔
تو اپنی سر نو شت اب اپنے قلم سے لکھ
خالی رکھی ھے خامہئ حق نے تیری جبیں(ص689)
شبیر احمد شائق”
کہیں ظلم و تشدد ھے،کہیں طوفان خوں ریزی
ستم انسانیت پر ڈھا رھی ھے خوئے پرویزی
سبب کیا ھے؟بیاں اقبال نے فرما دیا شائق
"جدا ھو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی "
چیف ایڈیٹر بارڈر لائن و سسٹم نواب ناظم کی نظم ملاحظہ ھو؛ساغر خودی کے جس کی آنکھوں کے مسکرانے
صہبائے خودشناسی رندوں کو جو پلائے
ساز خودی پہ جس نے نغمات عشق گائے
کیف سرور مستی حصے میں جس کے آئے
وہ سرور سیاست اقبال اب کہاں ھے؟
راز حیات جس نے کھو لاہے انجمن میں
روشن چراغ جرائ ت
جس نے کیئے وطن میں
پھونکی ھے روح جس نے مردہ دلوں کے تن میں
جس کی ادا ھے اب تک گلشن کے بانکپن میں
وہ سرور سیاست اقبال اب کہاں ھے؟
ملت کادرد جس کے دل میں رواں دواں تھا
ماضی کی روشنی کا دراصل ترجماں تھا
حال حزیں کا مضموں جس کا ھر اک بیاں تھا
ھونٹوں پہ جس کے ھر دم مستقبل جہاں تھا
وہ سرور سیاست اقبال اب کہاں ھے؟
دیکھا تھا خواب جس نے آزاد گلستاں کا
نقشہ دیاتھا جس نے
اس پا ک ارمغاں کا
ظاھر کی تھا جس نے نکتہ یہ ارتقائ کا
ملت کی زندگی ھے
دستور مصطفیٰ کا
جاری خدائی میں اب فرمان ھو خدا کا
ارمان تھا یہ ناظم اقبال با وفا کا
وہ سرور سیاست اقبال اب کہاں ھے؟
"علامہ کے حضور” بیدار سرمدی نےیوں سنایا کہ سماں باندھ دیا:وہ سخن کا مرد حر،رومی کا جو ھمراز تھا
رشک عالم تھا مگر پنجاب کا اعزاز تھا
جس نے اس انداز سے بدلا سخن کا پیرھن
جھوم اٹھی زندگی نازاں ھوئی دنیائے فن
فلسفہ راز خودی کا یو ں کیا دنیا میں عام
سر اٹھاکر ظلم سے ٹکرا گئے سب خاص و عام
دکھی امت کے لیے جو کھل کے آگے آگیا
دانش افرنگ و ھند وقت سے ٹکرا گیا
وہ سراپا روشنی تھا
منفرد کردار تھا جھوٹ کی دنیا میں وہ سچ کا علمبردار تھا
وہ وھی اقبال تھا کہ دیر سے آتا تھا جو
ھاں اگر آجائے تو منظرپہ چھا جاتا تھا جو
جاری ھے نغمہ گری لیکن وہ نغمہ گر نھیں
اس خزاں صورت چمن میں وہ بہار آور نھیں
کلماتِ صدارت میں انیس انصاری نے کہا کہ مقرررین و شعراءنے علامہ کے سب پہلوو¿ں پر عمدگی سے اظہار خیال کیا۔بلا شبہ علامہ کے افکار کی ضرب کلیم نے بر عظیم پاک وہند کے مسلمانوں کے تن مردہ میں زندگی اور آزادی کی حرارت پیدا کی۔۔۔آخیر میں انھوں نے فی البدیہہ یہ قطعہ پڑھا :
اقبال کا ھر
شعر ھے اقبال کی پہچان
پیدا کبھی نہ ھو گا کوئی دوسرا اقبال
دنیائے ادب آج بھی حیرت میں ھے غلطاں
ثانی نھیں جس کا،
وہ سخنور ہوا اقبال






