#کالم

بجلی کا عذاب اور تاریک نظام

sohial manj

سہیل بشیر منج

پاکستان کی دھرتی پر بجلی کے تاروں سے لپٹی تاریکی صرف روشنی کی غیر موجودگی نہیں بلکہ اس نظام کی موت ہے جو غریب عوام کی سسکتی ہوئی روحوں کو روزانہ کی بنیاد پر نوچ رہا ہے لیسکو کے کارندے جب گھروں کی دہلیز پر قدم رکھے بغیر من مانے یونٹس کی کالک پوتتے ہیں تو مہینے کے اختتام پر غریب کسان مزدور اور دکاندار کی جمع پونجی سلیب کی اگلی سیڑھی پر چڑھ کر بھسم ہو جاتی ہے لائن لاسز اور ناکام ریکوریوں کے عذاب کا سارا بوجھ اجتماعی اوور بلنگ کے ذریعے اس بے بس عوام پر مسلط کر دیا جاتا ہے جن کے اپنے گھروں کے دیے اندھیرے میں ڈوب چکے ہوتے ہیں نیا کنکشن لگوانے جلے ہوئے میٹر کی تبدیلی یا شفٹنگ کے ہر کاغذ پر کرپشن کے انگوٹھے ثبت کیے جاتے ہیں اور بھتہ وصولی کا یہ ناسور اس انتہا کو چھوتا ہے کہ عام آدمی انصاف کی دہلیز پر سسک سسک کر دم توڑنے پر مجبور ہو جاتا ہے ملک کے اندر بجلی کی پیداواری صلاحیت پینتالیس ہزار میگاواٹ تک پہنچتی ہے جبکہ گرمیوں کی بلند ترین طلب بھی اٹھائیس ہزار میگاواٹ سے زیادہ نہیں ہوتی مگر اصل عذاب کیپیسٹی پیمنٹس کی وہ اندھی کھائی ہے جو آئی پی پیز  کے ان ظالمانہ معاہدوں کی دین ہے جہاں بجلی خریدیں یا نہ خریدیں پلانٹس کو بستر مرگ پر سونے کے باوجود اربوں روپے کی نذرانہ رقم ادا کرنی پڑتی ہے اور اس شیطانی کھیل کا پورا مالی بوجھ غریب کی ہڈیوں کا گودا نچوڑ کر پورا کیا جاتا ہے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کا دھوکہ بھی اسی ظلم کی ایک اور بھیانک شکل ہے جہاں بین الاقوامی منڈیوں کے بہانے اپنی نالائقیوں بجلی چوری منتھلی سسٹم اور انتظامی تباہی کا سارا ملبہ مظلوم عوام کے ناتواں کندھوں پر ڈال دیا جاتا ہے مانگا منڈی شیخوپورہ اور رائیونڈ کے اندرونی نیٹ ورکس میں فیکٹریوں اور کارخانوں کو کھلی چھوٹ دے کر غریبوں کے میٹروں پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے اور اس کی سزا ان شہریوں کو دی جاتی ہے جو بروقت بل ادا کرتے ہیں جس سے محکمہ تو پتہ نہیں امیر ہوا یا نہیں ان کے اہلکاران بہت امیر ہو چکے ہیں اگر ریاست سنجیدہ ہو تو اپنی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ذریعے لیسکو ملازمین کے اثاثہ جات کی تلاشی لے لیں سب کچھ سامنے آ  جائے گا  بدقسمتی سے ہم ایسے نظام کہ غلام ہیں جہاں طاقتور مافیاز کی پشت پناہی کرنے والے عدالتی اور انتظامی شکنجوں سے اس طرح آزاد گھومتے ہیں کہ کوئی پرسانِ حال نہیں رہتا اور بے بس عوام اندھیروں کے اس سمندر میں روزانہ خاموشی سے خون کے آنسو رونے پر اکیلی رہ جاتی ہے۔عدالتی چکروں کی اس چکی میں پستا ہوا غریب انسان جب اپنے حق کی جنگ لڑنے کے لیے قانون کے در پر دستک دیتا ہے تو وہاں بھی اسے ریاست کے طاقتور اداروں کی طرف سے سرکاری خرچے پر کھڑے کیے گئے مہنگے اور چالاک وکیلوں کی آہنی دیوار کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو جھوٹ کو سچ کا لباس پہنا کر مظلوم کی ہر آواز کو دبا دیتے ہیں دیہاڑی پر جینے والا وہ نادار انسان نہ تو عدالتوں کے مہنگے چکروں کی ہولناک فیسیں بھرنے کی طاقت رکھتا ہے اور نہ ہی برسوں پر محیط ان تھکا دینے والی پیشیوں کی سکت اس کے بدن میں باقی رہتی ہے جو روزانہ اس کی عزتِ نفس کو تار تار کرتی ہے بالآخر وہ نظام کی اس بے رحمی سے ہار کر اپنے سر پر ظلم کا بوجھ اٹھائے سسکتے ہوئے خود کو اس ظالمانہ لیسکو کے سامنے مکمل طور پر سرنڈر کر دیتا ہے جہاں کوئی اس کا پرسانِ حال نہیں ہوتا اس تاریک اور ظالم نظام کے برعکس دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بجلی کو منافع کمانے کا ذریعہ ہرگز نہیں بلکہ انسان کا بنیادی حق اور فلاحی ریاست کی سب سے بڑی ذمہ داری سمجھا جاتا ہے جہاں حکومتیں جدید گرڈ سسٹمز کے ذریعے عوام کو سستی اور بلاتعطل توانائی فراہم کرتی ہیں اور گھروں کی چھتوں پر سولر پینلز نصب کرنے کے لیے بلا سود قرضے اور آسان اقساط کے ساتھ نیٹ میٹرنگ کی شفاف ترین سہولتیں دے کر عام آدمی کو خود کفیل بناتی ہیں لائف لائن ٹیرف کے نام پر غریب طبقے کو اتنی زبردست اور عملی طور پر آسانیاں اور سہولتیں  دی جاتی ہیں کہ کسی کو کبھی مہنگے بلوں کا خوف ستا نہیں سکتا اور اگر ہمارے ملک میں بھی اس روشن اور فلاحی نظام کی بنیاد رکھ دی جائے تو اس اندھیرے کے راکشس سے عوام کی جان ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھوٹ سکتی ہے۔وقت کا تقاضا ہے کہ اس تاریک اور ظالمانہ نظام کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی جائیں اور ریاست کو ایک حقیقی فلاحی ریاست کا روپ دے کر بجلی کو منافع بٹورنے کا تجارتی ذریعہ بنانے کی بجائے عوام کی بنیادی ضرورت تسلیم کیا جائے حکمرانوں کو یہ تلخ حقیقت تسلیم کرنا ہوگی کہ غریب عوام کی ہڈیوں کا گودا نچوڑ کر محکموں کی شاہ خرچیاں اور کرپٹ افسرشاہی کے اخراجات پورے نہیں کیے جا سکتے اب وقت آ گیا ہے کہ تمام کمرشل بینکوں کے اشتراک سے ملک کے ہر غریب اور متوسط گھرانے کے لیے آسان اقساط پر سولرائزیشن کا ایسا انقلابی نظام متعارف کروایا جائے جہاں ماہانہ لیسکو کے ظالمانہ بلوں میں لٹٹنے والی رقم قسطوں کی شکل میں اپنے ہی گھر کے سولر سسٹم کی ملکیت میں بدل جائے اور چند برسوں میں یہ قوم بجلی کے ظالمانہ بلوں کے عذاب اور لیسکو اہلکاران کے ظلم  سے ہمیشہ کے لیے آزاد ہو جائے نیٹ میٹرنگ کے قوانین کو پیچیدہ بنا کر عوام کے حوصلے توڑنے کی بجائے اضافی بجلی خریدنے کا منصفانہ اور شفاف ترین طریقہ اپنایا جائے تاکہ سورج کی اس خدا داد توانائی سے ہر گھر روشن ہو سکے سولرائزیشن سے ائی پی پیز  سے بہت سستی بجلی حاصل کی جا سکتی ہے   جس سے ملک کا ہر نادار شہری اندھیروں کے اس خوفناک عذاب سے نکل کر ایک پرسکون اور روشن مستقبل کی صبح دیکھ سکے جہاں نہ کوئی ظالم سلیب ہوگی  اور نہ ہی کسی غریب کی آنکھوں میں بے بسی کے انسو ہوں گے

بجلی کا عذاب اور تاریک نظام

13/11/2026 DAILY SARZAMEEN LAHORE

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے