تمہاری جرات کیسے ہوئی ایسے میرے دفتر میں آنے کی،
گھنٹی بجائی،
پہلے چپڑاسی کو سنائیں،
اور پھر سائل کو دھکے دے کر باہر نکالنے کا فرمان جاری کر دیا۔۔۔
ایسے نا کیا کرو،
فرعونیت انسانوں کو زیب نہیں دیتی،
میں دوسُو کے دفتر میں بیٹھا تھا جب اُس نے سائل کو دھتکارا۔
یہ اسی قابل ہوتے ہیں،
دوسُو غصے سے بولا۔۔۔
بڑے صاحب کے پاس مسلہ پھنسا تھا،
مجھے بھی دوسُو ساتھ لے گیا،
دروازہ کھول کر جیسے ہی دوسُو اندر داخل ہوا،
بڑے صاحب گرجدار آواز میں چنگاڑے،،،،
تمہاری جرات کیسے ہوئی ایسے میرے دفتر میں آنے کی۔۔۔