*پاکستان ایٹمی طاقت اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان*

تحریر پیر مشتاق رضوی

 پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے پر ہر سال 28 مئی کو ”یوم تکبیر“ منانے کا مقصد اللہ تعالی کی کبریائی اور اسلام کی سربلندی کا عملی اظہار کرنا ہے “یوم تکبیر ” پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم ترین دن ہے جب بھارت کی طرف سے چار ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان میں چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے۔ اس دن کو “یوم تکبیر” کے نام سے منسوب کیا گیا۔ ‏پاکستان مسلم دنیا کا پہلا اور واحد ایٹمی طاقت بننے والا ملک ہے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے مطابق 28 مئی کو کیے گئے ٹیسٹوں سے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے 5.0 سگنل پیدا ہوئے، جس کی مجموعی پیداوار 40 KT تک ہے۔ پاکستان کے جوہری پروگرام کے معمار ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک ڈیوائس افزائش پزیر آلہ تھی اور باقی چار ذیلی کلوٹن ایٹمی آلات تھے۔ اس کے بعد 30 مئی 1998ء کو، پاکستان نے 12 کلوٹن کی پیداوار کے ساتھ ایک اور جوہری تجربہ کیا۔
پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا آغاز اس وقت ہوا جب وزیر اعظم پاکستان محمدعلی بوگرہ نے اپنے امریکہ کے دورے کے موقع پر وائیٹ ہاؤس میں امریکی صدر آیزن ہاور سے ملاقات کی تھی اور پاکستان نے امریکہ کے ایٹم برائے امن (ایٹم فار پیس) کے منصوبہ میں شمولیت کے ساتھ جوہری توانائی کے شعبہ میں تحقیق اور ترقی کے لئے جوہری توانائی کے کمیشن کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق بھارت عددی اعتبار سے دنیا کی تیسری بڑی زمینی فوج، چوتھی بڑی فضائیہ اور پانچویں بڑی بحریہ رکھنے والا ملک ہے جبکہ بھارت نے 1974ء میں ہی ایٹمی تجربہ کر کے خطّے میں ایٹمی اسلحہ کی دوڑ شروع کر چکا تھا۔اور خطے میں طاقت کا توازن بگڑ گیا تھا مجبوراً پاکستان کو بھی اپنے یقینی دفاع کے لیے ایٹمی طاقت بننے کی جدوجہد شروع کرنی پڑی۔ پاکستان اپنے محدود وسائل کے باعث بھارت کے ساتھ روایتی ہتھیاروں کی دوڑ میں مقابلہ نہیں کر سکتا تھا۔ مزید یہ بھی کہ بھارت نے ایٹمی قوت بنّنے سے قبل ہی پاکستان پر تین جنگیں مسلط کییں اور پاکستان پر جارحیت مسلط کرکے اس کو دو لخت کر چکا تھا۔ بھارتی ایٹمی تجربات کے بعد پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کو نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ عالم اسلام کی ایٹمی قوت بنانے کا فیصلہ کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید کا مشہور قول ہے کہ ” گھاس کھا لیں گے لیکن ایٹم بم ضرور بنائیں گے“
18مئی 1974ء کو بھارت نے راجستھان میں مشن “مسکراتا بدھا” نام سے ایٹمی دھماکے کیے۔ اس کے جواب میں پاکستان نے بھی ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ پر پابندی والے معاہدے این پی ٹی پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ کیونکہ پاکستان کی سلامتی کے لیے ایٹم بم بنانا بہت اہم ہو گیا تھا۔ پاکستان کی ایٹمی ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت جولائی 1976ء میں اس وقت ہوئی جب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو اس مقصد کے لیے پاکستان بلایا (یاد رہے کہ اس بارے میں ڈاکٹر عبد القدیر خان نے ہی ذوالفقار علی بھٹو کو خط لکھ کر اپنی خدمات پیش کی تھیں)۔ پاکستان نے جرمنی، فرانس اور کینیڈا سے جوہری ٹیکنالوجی خریدنے کے لیے اہم اقدام اٹھائے۔
پاکستان نے فرانس سے ایٹمی ری پروسیسنگ پلانٹ کا معاہدہ کیا لیکن امریکی دباؤ پر فرانس نے یہ معاہدہ ختم کر دیا حالانکہ امریکہ اور یورپ نے بھارت کو ایٹمی پروگرام کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کیں اور بھارت کے ایٹمی پروگرام پر کوئی پابندیاں عائد نہ کیں جبکہ ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے حساس ترین آلات خریدنا اور ان کو پاکستان منتقل کرنا اہم ترین مسئلہ تھا۔ جب امریکہ کو یہ باور ہو گیا کہ پاکستان ایٹم بم بنانے کے راستے پر گامزن ہے تو امریکا نے فرانس، جرمنی اور کینیڈا پر پابندیاں عائد کر دی کہ وہ پاکستان کو ایسی کوئی ٹیکنالوجی فراہم نہ کرے جو پاکستانی ایٹمی پروگرام میں پیش رفت کا باعث بنے۔ لیکن پاکستان کو اپنا ایٹمی پروگرام دنیا کے سامنے لائے بغیر پایا تکمیل تک پہنچانا تھا۔ ایک چھوٹی سی غلطی بھی سارے پروگرام کو تباہ و برباد کر سکتی تھی۔ سب سے بڑا مسئلہ حساس ترین حالات اور بھاری پانی کو خرید کر پاکستان لانا تھا۔ کیونکہ امریکا نے ایٹمی ٹیکنالوجی میں استعمال ہونے والے ایلومینیئم پرت کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔ جبکہ دوسرا بڑا مسئلہ یہ تھا کہ ایلومینیئم پرت کے پائپ خریدنے کے بعد سنگاپور کے راستے پاکستان کیسے لائے جائیں۔ یاد رہے ایلومینیئم پرت یورینیم کو خالص کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سنگاپور کے راستے ایلومینیئم پرت کے پائپ پاکستان لانے کے لیے پاکستانی جہازوں کا بھارت میں فیول ڈلوانے کے لیے بھارت ٹھہرنا لازمی تھا۔ جبکہ پاکستانی حکام اس بات کا رسک نہیں لے سکتے تھے۔ یہ بظاہر ایک ناممکن ترین مشن تھا۔ کہ آپ نے اپنی سب سے خفیہ اور حساس ترین ٹیکنالوجی کو اپنے سب سے بڑے دشمن کی نظروں سے بچا کر پاکستان لانا تھا مگر اس مشکل ترین مشن کا بیڑا بھی آئی ایس آئی کے سرفروش مارخوروں نے اٹھایا۔
ایٹمی ٹیکنالوجی کی حساس ترین سپلائی پاکستان نے بھارت کی آنکھ میں دھول جھونک کر کامیابی سے پاکستان کی سرزمین پر لائی گئی۔ جرمنی کے مشہور شہر برلن میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ٹیکنیکل یونیورسٹی میں داخلہ لیا، ہالینڈ کی یونیورسٹی آف ڈیلفٹ سے ماسٹرز آف سائنس اور پھر بیلجیئم کی یونیورسٹی آف لیوؤن سے ڈاکٹریٹ آف میٹلرجیکل انجینئرنگ کی اسناد حاصل کیں، اس کے علاوہ انہوں نے ایمسٹرڈیم میں فزیکل ڈائنامکس ریسرچ لیبارٹری جوائن کی۔ بعدازاں وہ 1976 میں واپس پاکستان آگئے جہاں انہوں نے انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز میں شمولیت اختیار کی جس کا نام یکم مئی 1981 کو جنرل ضیاءالحق نے تبدیل کرکے ’ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز‘ رکھ دیا تھا۔
بھارت کے ایٹمی دھماکے کے جواب میں مئی 1998 میں پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربہ کیا جس کی نگرانی محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ہی کی تھی اور یوں 28 مئی کو اس بات کی تصدیق ہوئی

Comments (0)
Add Comment