دوسو کا کاروبار خوب چمک رہا تھا،
دن دوگنی، رات چوگنی ترقی نظر آتی تھی،
دولت کا تو کچھ حساب ہی نہیں تھا۔۔۔
وہ غیر قانونی طور پر جنگلات کی کٹائی اور پھر بیچنے کا کاروبار کرتا تھا۔۔۔
پہاڑ پہ بہت جنگل ہے، میرے کاٹنے سے فرق نہیں پڑتا، دوسو ہمیشہ یہی کہتا۔۔۔
اس نے اپنا بہت بڑا گھر پہاڑ کے دامن میں بنایا۔۔۔
شدید بارشیں ہوئیں،
پہاڑ پہ پانی کی رفتار بہت تیز تھی،
جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے تیز سیلابی ریلا آیا،
پانی سب بہا لے گیا،
نیا گھر بمعہ اہل و عیال پانی کی نظر ہو گیا۔