#کالم

سات سو مزدورں کو گھروں کی ادائیگی، تاریخ رقم کرتی مریم نواز شریف

WhatsApp Image 2025 10 21 at 23.56.49 1

تحریر: محمد ندیم بھٹی

محنت کش کسی بھی معاشرے کا وہ عظیم طبقہ ھوتا ھـے جو اپنی محنت، پسینے اور جدوجہد سے قوموں کی تقدیر بدل دیتا ھـے۔ دنیا کی ترقی یافتہ ریاستوں کی بنیاد ہمیشہ انہی مزدور ہاتھوں پر استوار رھی ھـے جو خاموشی سے ملک کی معیشت کو سہارا دیتے ہیں۔ پاکستان میں بھی محنت کش طبقہ ہمیشہ قومی ترقی کا اہم ستون رہا، مگر بدقسمتی سے ماضی میں اس طبقے کو وہ عزت، سہولیات اور تحفظ نہ مل سکا جس کا وہ حقیقی معنوں میں مستحق تھا۔ تاہم اب پنجاب میں ایک نئی سوچ، ایک نئے وژن اور ایک نئی قیادت نے محنت کشوں کی زندگی بدلنے کا عزم کر لیا ھـے، اور یہ عزم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حقیقت بنتا دکھائی دے رہا ھـے۔
فلیٹیز ہوٹل میں محنت کشوں اور ان کی بیوہ میں 720 رہائشی فلیٹس تقسیم کرنے کی پروقار تقریب محض ایک سرکاری تقریب نہیں تھی بلکہ یہ انسان دوستی، فلاحی سوچ اور عوامی خدمت کے ایک عظیم وژن کی عملی تصویر تھی۔ اس تاریخی تقریب کی نگرانی صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے کی جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کر کے محنت کشوں کے دل جیت لیے۔ تقریب میں سینئر وزیر عظمیٰ بخاری، دیگر وزراء، اعلیٰ حکام اور اہم شخصیات کی شرکت اس منصوبے کی اہمیت کو مزید نمایاں کر رھی تھی۔
یہ کہنا غلط نہ ھوگا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی سیاست میں عوامی خدمت کا ایک نیا معیار قائم کیا ھـے۔ انہوں نے اقتدار کو صرف حکمرانی نہیں بلکہ خدمت، احساس اور عوامی فلاح کا ذریعہ بنایا۔ ان کا وژن صرف ترقیاتی منصوبوں تک محدود نہیں بلکہ وہ ایک ایسی فلاحی ریاست کی بنیاد رکھنا چاہتی ہیں جہاں غریب، مزدور، یتیم، بیوہ اور محروم طبقہ خود کو تنہا محسوس نہ کرے۔ یہی وجہ ھـے کہ ان کے ہر منصوبے میں انسان دوستی اور عوامی خدمت کا جذبہ نمایاں دکھائی دیتا ھـے۔
720 محنت کش خاندانوں کو مفت رہائشی فلیٹس کی فراہمی دراصل مریم نواز شریف کے اسی فلاحی وژن کا روشن باب ھـے۔ دنیا بھر میں مزدوروں کے لیے کئی سکیمیں متعارف کروائی جاتی ہیں، مگر پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی حکومت نے محنت کشوں کو مکمل طور پر مفت رہائش فراہم کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ھـے۔ یہ اقدام صرف ایک فلاحی منصوبہ نہیں بلکہ غریب عوام کے دل جیتنے والا ایسا انقلابی فیصلہ ھـے جس نے پنجاب حکومت کو عوام دوست حکومت کے طور پر نمایاں کر دیا ھـے۔
مریم نواز شریف کی قیادت کی سب سے بڑی خوبی یہ ھـے کہ وہ عوامی مسائل کو صرف سنتی نہیں بلکہ ان کے حل کے لیے فوری عملی اقدامات کرتی ہیں۔ وہ جانتی ہیں کہ ایک مزدور کی سب سے بڑی خواہش اپنے خاندان کے لیے محفوظ چھت ھوتی ھـے۔ جب ایک محنت کش کو اپنی چھت ملتی ھـے تو اس کی زندگی میں سکون، اعتماد اور خوشحالی آتی ھـے۔ یہی وجہ ھـے کہ اس تقریب میں موجود محنت کشوں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو اور چہروں پر اطمینان صاف دکھائی دے رہا تھا۔
صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے بجا طور پر کہا کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ھـے جہاں محنت کشوں کو مکمل مفت رہائش دی جا رھی ھـے۔ یہ حقیقت دراصل وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی انسان دوست قیادت کا ثبوت ھـے۔ انہوں نے ثابت کیا کہ اگر قیادت میں خلوص، وژن اور جذبہ موجود ھو تو حکومتیں صرف دعوے نہیں بلکہ تاریخ ساز اقدامات بھی کر سکتی ہیں۔
مریم نواز شریف نے مختصر عرصے میں جس انداز سے پنجاب میں عوامی فلاح کے منصوبے شروع کیے، وہ قابلِ تحسین ھـے۔ صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، خواتین کی فلاح، نوجوانوں کے مواقع اور اب محنت کشوں کی رہائش جیسے منصوبے اس بات کی دلیل ہیں کہ وہ پنجاب کو جدید اور فلاحی صوبہ بنانے کے لیے سنجیدہ اور متحرک ہیں۔ ان کی قیادت میں حکومت عوامی خدمت کے نئے دروازے کھول رھی ھـے۔
محنت کشوں کے لیے رہائشی فلیٹس کی فراہمی دراصل ایک خاموش انقلاب ھـے۔ ایک مزدور جو برسوں کرائے کے مکانوں میں ذلت اور پریشانی کا سامنا کرتا رہا، آج اپنی چھت کا مالک بن رہا ھـے۔ اس کی خوشی صرف ذاتی نہیں بلکہ اس کے بچوں، خاندان اور آنے والی نسلوں کی خوشی بھی ھـے۔ یہ وہ احساس ھـے جسے صرف ایک عوامی اور درد دل رکھنے والی قیادت ھی سمجھ سکتی ھـے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ثابت کیا ھـے کہ وہ صرف سیاسی لیڈر نہیں بلکہ عوام کے دلوں کی آواز ہیں۔ ان کے فیصلوں میں غریب عوام کا درد جھلکتا ھـے۔ یہی وجہ ھـے کہ پنجاب کے مختلف طبقات ان کی قیادت کو امید کی کرن سمجھ رھے ہیں۔ وہ ایک ایسی قیادت کے طور پر ابھر رھی ہیں جو اقتدار کو پروٹوکول نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھتی ھـے۔
یہ منصوبہ اس لحاظ سے بھی تاریخی ھـے کہ اس نے محنت کش طبقے کو عزت دی ھـے۔ دنیا کی مہذب قومیں ہمیشہ مزدور کو احترام دیتی ہیں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ مزدور خوشحال ھوگا تو ملک خوشحال ھوگا۔ پنجاب حکومت نے اسی سوچ کو عملی شکل دی ھـے۔ مریم نواز شریف نے اپنے اقدامات سے یہ پیغام دیا ھـے کہ محنت کش صرف ووٹ لینے کا ذریعہ نہیں بلکہ ریاست کی ذمہ داری ہیں۔
تقریب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا محنت کشوں سے خلوص، شفقت اور محبت سے ملنا بھی ان کی شخصیت کا خوبصورت پہلو تھا۔ وہ محض سٹیج تک محدود نہیں رہیں بلکہ انہوں نے مزدور خاندانوں کے جذبات کو محسوس کیا۔ ایک عظیم لیڈر کی یہی پہچان ھوتی ھـے کہ وہ عام آدمی کے دکھ درد کو اپنا دکھ سمجھے۔
سینئر وزیر عظمیٰ بخاری اور دیگر وزراء کی موجودگی بھی اس امر کا اظہار تھی کہ پنجاب حکومت ایک مضبوط ٹیم کے طور پر عوامی خدمت میں مصروف عمل ھـے۔ تاہم اس پورے منصوبے کا اصل مرکز وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا وہ وژن ھـے جس نے پنجاب کی سیاست

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے