#اداریہ

پاکستان سپر لیگ : ٹاپ فور کا فیصلہ ہوگیا

Fahad 01

أج کا اداریہ

کھیل کے میدان سے اس خبر کے ساتھ کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے لیے پلے آف ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے جس میں تین مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے اور بریکنگ نیوز یہ بھی ہے کہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بننے والی حیدر آباد کنگز مین نے آخری چار ٹیموں میں جگہ بنا لی ہے۔
اتوار کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی اُمیدیں پی ایس ایل 11 میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے والی ٹیم ’راولپنڈیز‘ سے تھی۔جسکا مقابلہ گلین میکسویل، مارنس لبوشین ‘ پریرا جیسے غیر ملی شہرت یافتہ بیٹرز کی حامل ٹیم حیدر أباد کنگز مین کے ساتھ تھا
حیدرآباد کنگز مین نے راولپنڈیز کو 108 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں اپنی جگہ بنا لی اور اور لاہور قلندرز کو ایونٹ سے باہر کردیا۔ایونٹ کے 39 ویں میچ میں راولپنڈیز کی ٹیم 245 کے تعاقب میں 18 ویں اوور میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
راولپنڈیز کی جانب سے عثمان خواجہ 66 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان محمد رضوان 26، سیم بِلنگز 23، ڈائن فوریسٹر 6، سعد مسعود 5، عماد بٹ 3، آصف آفریدی 3، شاہزیب خان 1 جبکہ کامران غلام، محمد عامر اور بین سیئرز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
کنگز مین کی جانب سے حنین شاہ نے 4 اور عاکف جاوید نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد علی اور گلین میکسویل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی’راولپنڈیز‘ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ اُن کے لیے بہتر ثابت نہ ہو سکا۔ گلین میکسویل نے اپنی روایتی جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 70 رنز بنائے، جن میں تین چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے۔
عثمان خان نے 54 جبکہ کوشل پریرا اور حسن خان نے بالترتیب 50 اور 16 رنز کی ناٹ آؤٹ باری کھیلی۔
دیگر بلے بازوں میں معاذ صداقت 28، صائم ایوب 12، کپتان مارنس لبوشین 5 اور عرفان خان 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔راولپنڈیز کی جانب سے سعد مسعود نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عماد بٹ، بین سیئرز اور آصف آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
حیدر آباد کے لیے آخری چار ٹیموں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے راولپنڈیز کو 158 رنز تک محدود رکھنا تھا۔ تاہم ’راولپنڈیز‘ کی پوری ٹیم ہدف کے تعاقب میں 136 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور یوں اسے 108 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔حیدر آباد کی جانب سے حنین شاہ 3٫1 اوورز میں 22 رنز کے عوض چار وکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرار پائے۔راولپنڈیز‘ کی جانب سے عثمان خواجہ 66 جبکہ محمد رضوان 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اتوار کو جب حیدر آباد کی ٹیم راولپنڈیز کے خلاف میچ میں اُتری تو اسے نہ صرف راولپنڈیز کے خلاف یہ میچ جیتنا تھا بلکہ پلے آف مرحلے تک رسائی کے لیے اسے یہ میچ بڑے مارجن سے جیتنا بھی ضروری تھا۔لاہور قلندرز کی نظریں بھی اس میچ پر تھیں، تاہم حیدر آباد کی ٹیم اس میچ میں الگ ہی رنگ میں نظر آئی اور میچ جیتنے کے لیے ’راولپنڈیز‘ کو ایک بڑا ہدف دیا۔پی ایس ایل 11 میں ہر ٹیم نے 10، 10 میچز کھیلنے تھے۔ لیگ میچز میں حیدر آباد اور لاہور قلندرز کے پوائنٹس برابر رہے، تاہم بہتر رن ریٹ پر حیدر آباد کی ٹیم پلے آف مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔ دونوں ٹیموں نے 10، 10 میچز کھیلے جن میں سے پانچ میں انھیں کامیابی ملی۔راولپنڈیز‘ کی ٹیم 10 میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کر سکی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 40ویں اور ایونٹ کے أخری میچ بھی نہایت سنسنی خیز اور دلچسپ رہا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 193 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ یونائیٹڈ کی جانب سے مارک چیپمین 69 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان شاداب خان 36، محسن ریاض 25، ڈیوون کانوے 18، حیدر علی 13، فہیم اشرف 11 اور سمیر منہاس 1رن بنا کر آؤٹ ہوئے
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 40 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 193 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مارک چیپمین 69 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان شاداب خان 36، محسن ریاض 25، ڈیوون کانوے 18، حیدر علی 13، فہیم اشرف 11 اور سمیر منہاس 1رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے فیصل اکرم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پیٹر سڈل، محمد اسماعیل، محمدعمران اور محمد وسیم نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز اسکور کیے۔
سلطانز کی جانب سے شان مسعود 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عرفات منہاس 31، صاحبزادہ فرحان 30، اسٹیون اسمتھ 30، جوش فلیپی 11، کپتان ایشٹن ٹرنر 9 اور محمد عمران 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم، کرس گرین، فہیم اشرف، شاداب خان، سلمان ارشاد اور سلمان مرزا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اسطرح لے اف مرحلے کیلیے ٹاپ فور کا فیصلہ بھی ہوگیا۔ پشاور زلمی نے پہلی ۔اسلام ابادیونائیٹڈ نے دوسری۔ملتان سلطان نے تیسری اور حیدر أباد کنگزمین نے چوتھی پوزیشن حاصل کی

پاکستان سپر لیگ : ٹاپ فور کا فیصلہ ہوگیا

29/04/2026 Daily Sarzameen Lahore

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے