#کالم

سو لفظوں کی کہانی

111

موسم

پیارا موسم ہے،
پلکی ہلکی بوندیں، خنک ہوا،
موسم سرما کی پہلی بارش ہو گی،
اس موسم میں گرما گرم پکوڑے ہوں،
ساتھ میں تیز پتی والی چائے ہو تو موسم کا لطف دوبالا ہو جائے،
دوسو کھلکھلا کر ہنسا۔۔۔
اس کے فارم ہاؤس پر،
موسم سرما کی پہلی بارش کی خوشی میں شاندار دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔۔۔
فارم ہاؤس کی خاردار تاروں کے ساتھ ہی باٹو کا جھونپڑا تھا،
بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی ہڑبڑا کر باہر بھاگا،
اسے مٹی کا بندوبست کرنا تھا،
کہ جھونپڑا بارش میں ٹپکتا تھا،
مٹی کا لیپ ضروری تھا۔۔

سو لفظوں کی کہانی

23/12/2025 Daily Sarzameen Lahore

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے