#کالم

سو لفظوں کی کہانی

111

افسوس

میں اور دوسو ایک جنازہ پڑھنے گئے،
بندہ بہت نامی گرامی تھا جس کا انتقال ہوا تھا،
لیکن ایک عام روش سے بالکل ہٹ کر چلن دیکھا،
جنازے کے بعد عام طور پر اعلان ہوتا ہے کہ،
کسی بھی قسم کے لین دین کے لیے میت کے ورثاء سے رابطہ کریں،
لیکن ایسا کوئی اعلان نہ ہوا۔۔۔۔
کیا میت کے ورثاء نہیں ہیں؟
میں نے حیرت کے مارے دوسو سے پوچھا۔
بالکل ہیں ورثاء،
لیکن یہ اتنے گھپلے کر کے مرا،
کہ اعلان ہوتے ہی ورثاء کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے،
دوسو نے میرے کان میں سرگوشی کی۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے