#کالم

سو لفظوں کی کہانی

111

کارنر پلاٹ

پانچ کنال کے کارنر پلاٹ کا رولا تھا،
بھائیوں کی عرصہ دراز سے دشمنی چلی آ رہی تھی،
کورٹ کچہری تک پھڈے،
قیمتی پلاٹ تھا،
کوئی چھوڑنے کو تیار نہ تھا۔۔۔۔
دوسو شاطرانہ چالوں میں الگ مقام رکھتا تھا،
سب سے بڑا تھا بھائیوں میں۔۔۔
دوسو نے پلاٹ پر وقف برائے مسجد کا بورڈ لگا دیا،
اپنے اور ابا کے نام سے،
چاروناچار سب بھائی پیچھے ہٹ گئے، اور زندگی میں گم ہو گئے۔
سالوں بعد واپس ائے،
تو پلاٹ پر "دوسو فلنگ اسٹیشن” بنا ہوا تھا،
اور کونے میں ایک مرلے پر ایمان افروز مسجد بھی موجود تھی۔

سو لفظوں کی کہانی

01/11/2025 Daily Sarzameen Lahore

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے