بند سو لفظوں کی کہانی
شاہد کاظمی
گامے جی مج نے دو کٹے دیے ہیں، انوکھا کام ہوا،
کیا کریں؟
اچھا! ایسا کرو اسلام آباد بند کر دو۔۔۔
پتا چلا کہ ٹمبکٹو نے چھمپکچھو پر حملہ کر دیا ہے، کیا کریں؟
تو پھر اسلام آباد بند کر دو۔۔۔
دوسو کی بہن باٹو کے ساتھ نس گئی ہے، بہت مسلہ ہو گیا ہے، کیا کریں؟
ارے یار تو اسلام آباد بند کر دو۔۔۔
آج صبح مرغے نے بانگ ہی نہیں دی، اس کا اب کیا کریں؟
کرنا کیا ہے، اسلام آباد بند کر دو۔۔۔
ماجے کی ساجھے سے لڑائی ہو گئی، سر کھل گئے ہیں،
اوہو!!!! تو فوراً اسلام آباد بند کر دو۔






