#کالم

سو لفظوں کی کہانی سلیکشن

شاہد کاظمی

میٹنگ ختم ہوئی،
بڑے صاحب کی ذہانت کی سب افراد تعریف کیے بناء نہ رہ سکے۔۔۔
بڑے صاحب اس کمیٹی کے سربراہ تھے،
جس کے ذمے ٹمبکٹو کی کبڈی ٹیم کا کپتان چننا تھا،
ان کی سییل پر سب ہی حیران ہوئے،
انہوں نے چن کر ایسے کھلاڑی کا انتخاب کیا تھا،
جس کی اپنی کارکردگی صفر تھی۔
کمیٹی ارکین کے احتجاج پر،
بڑے صاحب کے ایک جواب نے ہی،
سب کو ان کی تعریف پر مجبور کر دیا۔۔۔
ان کا جواب تھا کہ،،،
کمزور کھلاڑی ہمارے کہے میں رہے گا،
کھیل کا ماہر کھلاڑی تو اپنی ہی منوائے گا۔

سو لفظوں کی کہانی سلیکشن

احساس کے انداز 

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے