مشرق کا ابھرتا ہو سورج بازگشت۔

جویریہ بنت ربانی۔ javeriabani@gmail.com

صاحب اختیار ہوتے ہوئے خلق خدا کی خدمت کرنا اور ان کے معاملات زندگی میں آسانی پیدا کرنا بے شک رب کے نزدیک پسندیدہ عمل ہے اور اس پسندیدہ عمل میں کامیاب ہونے کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف شبانہ روز مصروف عمل نظر اتی ہیں مریم نواز صبح لاہور میں ہوتی ہیں تو دوپہر کو جنوبی پنجاب کے کسی ضلعے میں عوامی منصوبے کا افتتاح کرتی نظر اتی ہیں اگر دوسرے صوبے بھی اس تندو سی سے کام کریں تو کوئی شک نہیں صرف چند سالوں میں ہی پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو جائے گا اس میں قباحت کیا ہے اگر چاروں صوبوں بے شمول گلگت بلتستان آزاد کشمیر پنجاب کی تلقید کرتے ہوئے اپنی سیاست کا رخ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کی طرف موڑ دیں جو کہ پاکستان کی برق رفتار ترقی میں ماون ثابت ہو سب سے اہم یہ ہے کہ مریم نواز شریف پنجاب میں میڈیکل ریسرچ سینٹر بھی قائم کریں اور کابل ڈاکٹرز اور سائنس دانوں کی زیر نگرانی مہلت امراض کی دوائی ویکسین تخشیش اور علاج دریافت ہو سکیں اپنی چھت اپنا گھر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے دیگر فلائی منصوبوں کی طرح عوام کے لیے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام شروع کیا جس کے لیے مریم نواز شریف نے 62 ارب روپے کی منظوری دی ہے اور پانچ ماہ تک 40 ہزار افراد کو 15 لاکھ سے 20 لاکھ تک کا قرضہ دیا جائے گا پروگرام کی تفصیل میں جانے سے پہلے میں وزیراعلی مریم نواز شریف کی توجہ اہم مسئلے کی طرف مبذول کروانا چاہوں گی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صحافیوں کے لیے صحافی کالونی فیز ٹو میں پانچ پانچ مرلے کے پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے اور پھر اس پر عمل درامد بھی شروع ہو چکا ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اس صحافی کالونی میں خواتین کا بالخصوص یتیم اور غیر شادی شدہ بچیوں جن کا اپنا کوئی ذاتی گھر یا جائیداد نہیں ہے ان کے لیے خصوصی کوٹا مقرر مختص کر کے ترجیح بنیادوں پر پلاٹ دیے جائیں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈاکٹروں سے مریضوں کی خدمت کا عہد لیاڈائیلسز کے مریضوں کیلئے سالانہ فنڈ7لاکھ سے ایک ملین کرنے کا اعلان انسولین کی گھروں میں فراہمی کابھی اعلان
اکیلی ہیلتھ سسٹم ریفارمزنہیں کر سکتی، ڈاکٹروں کی مدد کی ضرورت ہے،خدمت کرنے والوں ڈاکٹروں کو دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے ڈائیلسز کے مریضوں کے لئے سالانہ فنڈ7لاکھ سے ایک ملین کرنے کا اعلان کیا۔ ، پنجاب بھر میں ٹائپ ون پیشنٹ کے لئے انسولین کی گھروں میں فراہمی کے پراجیکٹ کابھی اعلان کیا۔ 150 مراکز صحت کو”مریم نواز ہیلتھ کلینک“ میں تبدیل کرنے کے پراجیکٹ کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر”ایک انسان کی جان بچائی، پوری انسانیت کی جان بچائی۔اکیلی ہیلتھ سسٹم ریفارمزنہیں کر سکتی، ڈاکٹروں کی مدد کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر نئے مریم نوازہیلتھ کلینک کی دیکھ بھال، ہسپتالوں میں نرسوں کی کمی بھی پوری کررہے ہیں۔ٹیلی میڈیسن کے ذریعے پیرا میڈیکل سٹاف کا ڈاکٹرسے رابطہ ہوگا۔ سچے دل سے عوام خدمت کرنے والوں ڈاکٹروں کو دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے۔منصب سنبھالنے کے لئے ہیلتھ ریفارمز سب سے بڑا چیلنج تھا۔ مسائل بہت زیادہ ہیں راتو ں رات تبدیلی ممکن نہیں۔ 12کروڑ آبادی کے علاوہ پنجاب کے ہیلتھ سسٹم سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔وسائل اور ہسپتالوں کا کم ہونا بہت بڑا چیلنج ہے۔ چاہتی ہوں کہ ہیلتھ ٹیم کی سپیڈ میری سپیڈ سے بھی زیادہ ہو۔ پنجاب میں تقریباً 90فیصدادویات مفت مہیا کی جارہی ہیں۔ ہسپتالوں میں رک رک کر مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی کا خود دریافت کر تی ہوں فیلڈ ہسپتالوں سے 70لاکھ سے زائد لوگ مستفید ہوچکے ہیں۔ کلینک آن ویلز سے گلی محلوں میں علاج کیا جارہا ہے۔ چاہتی ہوں کم از کم ایک لاکھ لوگوں کو دو ماہ کے لئے کینسر کی ادویات گھر بیٹھے ملیں۔پنجاب میں بلوچستان، کے پی کے، سندھ اور آزاد کشمیر کے مریضوں کا علاج ہورہا ہے کینسر کے علاج کے لئے نیا ہسپتال بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی طریقہ کار سے کینسر ٹیومر کا علاج ممکن ہے۔ پنجاب میں 1250 بنیادی مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کی جارہی ہے، 904 مکمل ہوچکے ہیں۔ ری ویمپنگ کے بعد ہمارے ہسپتال دنیا کے بہترین ہسپتالوں کے برابر ہوں گے۔ بنیادی مراکز صحت کو صحیح طریقہ سے فنکشنل کرنے پر بڑے ہسپتالوں میں رش کم ہوگا۔ ڈاکٹر دراصل حقیقی تبدیلی کے ایجنٹ ہیں، خدمت میں ہاتھ بٹائیں۔ تشخیص کے لئے سی ٹی سکین اور ایم آر آئی مشینیں بھی دیں گے۔ ڈاکٹر ساتھ دیں ہم وہ کام کر جائیں گے جو ہیلتھ سسٹم کی شکل بدل دے گا۔ انسولین ہوم ڈیلیوری کے لئے کولڈ چین ڈویلپ کررہے ہیں۔ چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام سے پرانے مریضوں کا بیک لاگ ختم ہورہا ہے۔ بہت سے بچے نازک حالت میں تین تین سال سے ہارٹ سرجری کا انتظارکررہے تھے۔

Comments (0)
Add Comment