دنیا کی آسان ترین اسپرانتو
شاہد بخاری
26 جولائی کو دنیا بھر میں اسپرانتو زبان کا عالمی دن منایا جاتا ھے۔چوں کہ یہ کسی ملک یا قوم کی زبان نہیں،اس لئیے یہ ھرقسم کے تعصب سے پاک ھے۔یہ اھل علم کی ترتیب دی ھوئی Planned زبان ھے جو تلفظ ذخیرہ الفاظ اور گرامر کے لحاظ سے بہت ھی آ سان ھے،جسے پولینڈ کے ڈاکٹر ضامن عوف اور ان کے ماھر لسانیات ساتھیوں نے 1887ء میں دنیا کے سامنے پیش کیا،جس کے سیکھ لینے سے دیگر زبانیں سیکھ لینا،آسان ھو جاتی ھیں کیوں کہ اس میں تمام اھم زبانوں کا ذخیرہ الفاظ استعمال کیا گیا ھے۔ 1971ءسے قبل پاکستان دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت تھا۔ ملک دو لخت ھونے کی دیگر وجوھا ت میں سے ایک لسانی ب±عد بھی تھا،کیوں کہ ھم مشرقی پاکستان والوں کی بنگالی زبان سے نا آشنا رھے۔مغربی پاکستان والے اکثریت کی زبان سیکھ لیتے تو غلط فہمیوں کو دور کر کے ذِلّت اور بڑے نقصان سے بچا جاسکتا تھا۔ اب بقایا پاکستان کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لئے سندھی،بلوچی اور پشتو کا سیکھنا ضروری ھے۔شہ رگ کو دشمن کے شکنجے سے چھڑانے کے لئے کشمیری زبان میں مہارت بھی ضروری ھے۔ پیٹ باعزت طریقے سے پالنے کے لئے انگریزی فرفر بولنا اور عمدگی سے لکھنا بھی آ نا چاہیے۔عظیم ھمسایہ، مخلص دوست سے دوستی کو مستحکم رکھنے کے لئے چینی زبان میں ماہر ھونا اھم ھے۔ روسی ریاستوں سے تعلقات و تجارت بڑھانے کے لئے روسی اور افغانستان سے خوش گوار تعلقات رکھنے کے لئے پشتو وغیرہ اور سب سے بڑھ کر مکے مدینے والوں کی عربی زبان پر عبور بھی ضروری ہے۔ ایرانی اور ترکی بھائی بھی ہم سے بہت مخلص ہیں ان کی آس پاس کی زبانوں سے آشنا ئی بھی ضروری ہے۔ ایک عام انسان کے لئے یہ بہت مشکل ہے کہ وہ عصری سائنسی و مذھبی علوم سیکھنے کے ساتھ ساتھ بہت سی اہم زبانیں بھی سیکھتا پھرے۔اس مشکل کو "ESPERANTO ” زبان نے آسان کر دیاھے،جو بہت کم وقت میں کم خرچ اور آسانی کے ساتھ سیکھی جا سکتی ہے۔جبکہ دیگر زبانیں سیکھنے پر بہت رقم اور وقت لگتا ھے۔ٹالسٹائی نے یہ زبان ایک دن میں سیکھ لی تھی۔ ہوچی منھ نے ویت نام میں امریکی فوج کی شکست کی وجہ ان کی اسپرانتو سے لا علمی کو بتلایا تھا۔ چین کے چئیرمین ماو¿ نے لانگ مارچ کے دوران سرحدوں پر اسپرانتو سکھلا نےکے لئے 15 روزہ سکول قائم کئے اور روس سے جاپان کے خلاف مدد لینے کے لئے اس زبان سے کام لیا۔ UNESCO اسےدسویں بڑی زبان مان چکی ھے۔چین میں یہ زبان تیزی سے پھیل رھی ھے۔اگر پاکستان میں اسپرانتو کو اِختیاری( Elective ) زبان کا درجہ دے دیا جائے تو چینی بھائیوں سے رابطوں میں آسانی ھو سکتی ھے۔ پہلے پاکستانی اسپرانتو دان علامہ م±ضطر عباسی جو مری کے رہنے والے تھے ، تنہا بغیر سرکاری گرانٹ کے اداروں کا کام کرگئے۔ وہ اسپرانتو سیکھنے کی ک±تب ، اسپرانتو ا±رد±و لغت مرتب کرنے کے علاوہ پاکستان کے بہت سے شہر وں میں اسپرانتو مفت سکھلانے کے گروپس قائم کر گئے۔آپ بھی سو روپے کے ڈاک ٹکٹ( اسپرانتو مرکز ،لوئر جھیکا گلی روڈ مری شہر) ارسال کرکے بذریعہ خط و کتابت یہ آسان ترین زبان امجد بٹ صاحب سے سیکھ سکتے ہیں۔ علامہ م±ضطر عباسی نے خطبہ حجتہ الوداع کا اسپرانتو ترجمہ سو ملکوں میں بھیجا، جسے پڑھ کر، سیکڑوں اسپرانتو دان مسلمان ہ±وئے اور ہزاروں متاثر ہ±وئے ، ان کی فرمائش اور اصرار پر علامہ عباسی نے قرآن پاک کا ایسا عام فہم ترجمہ کیا جو سعودی عرب کو
بھی قابل قبول ھے اور ان کے دارالترجمہ نے اسے حاجیو ں کو مفت مہیا کرنے والوں کی فہرست میں شامل کر لیا ھے۔اسپرانتو زبان کی بدولت چین ، جاپان ، اٹلی ، جرمنی ، روس ، فرانس اور کوریا وغیرہ کی زبان سیکھیے بغیر ھم ان کی سائنسی ، فنی ، تکنیکی معلومات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ د±نیا ایک گلوبل ویلج بن چکی ھے۔ تمام دنیا کے علوم اور ان کی ایجادات سے فائدے اٹھانے کے لئے آسان زبان کی ضرورت ھے ، جو صرف اسپرانتو ھی پورا کرسکتی ھے ، جس کی ویب سائیٹ www.pakesorg ھے . اسپرانتو کی بنیادی لغت۔۔۔۔8سوالفاظ پر مشتمل ہے۔ جس میں سب مشہور زبانوں کے مآخذ شامل ہیں جن کی مدد سے اسپرانتو زبان آپ سیکھ سکتے ہیں۔اسمیں انگریزی کی طرح زما نے کی تینوں فارمز رٹنی نہیں پڑتیں۔ مصدر کی علامت۔I.ہے ، جسے ہٹا کر "as”آخیر میں لگانے سے فعل حال "is” لگانے سےفعل ماضی ، اور "os” لگا نے سے فعل مستقبل بن جاتا ھے۔اسم کے آخیر میں .o. آتا ھے۔مذکر سے مو¿نث بنانے کے لئے۔ o.سے قبل "in” لگا دیں۔باپ۔Patro میں،o.سےقبلinلگانے سے Patrino.ماں بنا سکتے ھیں۔اردو انگریزی کی طرح اسپرانتو میں متضاد رٹنے نہیں پڑتے۔صفت سے پہلے "Mal” لگانے سے متضادبن جاتا ہے۔ Bela خوب صورت سے Malbela . بد صورت۔ بنا سکتے ہیں تینوں ڈگریاں( صِفت کے درجات) بھی رٹنی نہیں پڑتیں۔صفت سے پہلےPli لگانے سے دوسری..Plejلگانے سے تیسری ڈگری بن جاتی ہے۔ جیسے Bona (اچھا) Pli Bona (سے زیادہ اچھا) Plej Bona (سب سے زیادہ اچھا)۔ واحد کے آخیر میں "J” ( ہے) لگانے سے جمع بنا سکتے ہیں۔ Filo (فِی۔ لو ) بیٹا سے Filoj (فِی۔ لوئے) بیٹے۔ رٹا لگانے کی ضرورت نہیں۔ قواعد کی الجھنیں اسپرانتو ۔۔۔۔میں نہیں ھیں۔کل 16قواعد ھیں۔جن میں کوئی استثناءں ھے۔حروف تہجی 28 ھیں جو لاطینی سے ماخوذ ھیں لیکن اکثر انھیں انگلش کے سمجھتے ھیں۔ھر لفظ ایک ھی آواز دیتا ھے۔انگلش میں kill &Cut میں.K.C”ک” کی آواز دیتے ھیں۔لیکن اس ایک آواز کے لئے بچہ سو چ میں پڑ جاتا ھے کہ kکہاں لکھے اور C.کہاں؟ Sit میں S.س۔کی آواز دیتا ھے لیکن is میں ” ز ” کی آواز دیتا ھے جبکہ .ز۔ کی آواز کے لئے Z موجود ھے۔زیکومب،کان کی خارش دور کرنے کے سستے قطرےXecombمیںX…زیڈ کی آواز۔۔زدے کر،الجھن میں ڈالتا ہے۔۔۔۔ ایک ھی جنس بیل، گائے اور بچھڑا کے لئے انگریزی میں 3الفاظ یاد رکھنے پڑتے ھیں, بیل کی اسپرانتو Bovo ہے۔ اسم کی علامت o سے پہلے in لگا دینے سے سےBovino گائے اور id لگادینے سے Bovido بچھڑا ایک ھی اصول سے بنانا آسان ھے۔ ایک جاپانی ا±رد±و میں ھاتھ کے بعد ی۔لگانے سے ھاتھی پڑھ کر حیران ھو جاتا ھے اور باغ کے بعد۔ ی۔ لگانے سے باغی پڑھ کر پریشان ھو گیا تھا۔ ایسی الجھنیں اسپرانتو میں نہیں ہیں مصری عالم کی تحقیق کے مطابق اسپرانتو کا ہر ساتواں لفظ عربی الاصل ھے۔جبکہ ا±رد±و میں عربی ، فارسی ، انگریزی ، اور ترکی کے خاصے لفظ شامل ھیں۔اس لئے ھمارے لئے اسپرانتو سیکھ لینا آسان ھے۔انٹر نیٹ پر وکی پیڈیا اور lernu.com اور lernu . net سے اسپرانتو کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اسپرانتو سیکھ کر ساری دنیا کے اسپرانتو دانوں سے قلمی دوستی یا چیٹنگ کر سکتے ھیں۔ عالمی کانفرنسیز میں سو سے زائد ملکوں سے آئے ھوئے ہزاروں اسپرانتو دان ایک ھی لب و لہجے میں جب ایک ھی زبان بول رہے ہوں تو یہ جاننے میں دیر نہیں لگتی کہ U.N.O کانفرنسز پرترجمانوں پرکتنی دولت لٹا دی جاتی ھے۔
یہ ایک سجدہ ،جِسے ت±و گراں سمجھتا ہے
ہزار سجدے سے دیتا ھے آدمی کو نجات






