#کالم

سو لفظوں کی کہانی

111

لاش

سڑک کنارے لاشہ پڑا تھا،
ادھورا کپڑا اس کو ڈھانپنے کی ناکام کوشش کر رہا تھا۔
مجھے حیرت اس بات پر ہوئی،
جو بھی گزرتا افسوس کرتا ہوا گزرتا،
کچھ نے تو باقاعدہ چچ چچ کی آواز نکال کر زیادہ افسوس کرنے کا ناٹک بھی کیا۔۔۔
لیکن کوئی بھی رک کر،
اس لاشے کی آخری رسومات کی فکر میں نہیں تھا۔
یہ کس کا لاشہ ہے؟
لوگ اس کو اٹھانا نہیں چاہ رہے،
میں نے سرگوشی میں ٹھیلہ لگائے دوسو سے پوچھا۔
"انصاف” کا لاشہ ہے،
لینڈ کروزر والے نے کچل دیا ہے،
دوسو لاپرواہی سے بتاتے ہوئے گاہک نمٹانے لگا۔

سو لفظوں کی کہانی

15/12/2025 Daily Sarzameen Lahore

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے