سو لفظوں کی کہانی فکر
شاہد کاظمی
املاک کا نقصان ہو رہا ہے، دوسو بولا۔
میرے لیے کافی تیار کرو، صاحب بولے۔
معاملات میں فہم نہ دکھانے سے،
جذبات کو آگ لگ رہی ہے، دوسو بولا۔
ویسے بلیک کافی اچھی بناتے ہوئے، صاحب کا جواب تھا۔
جناب! خون بہنا شروع ہو گیا، دوسُو فکر مندی سے بولا۔
یاد رکھنا، آئندہ یہی کافی بنایا کرو، صاحب بولے۔
صاحب!
آپ کے محل کو نذر آتش کیا جارہا ہے،
دوسُو ٹھہرے لہجے میں بولا۔
ارئے پاگل! فائر بریگیڈ کو بلاؤ،
سب کو اکٹھا کرو، معاملہ حل ہونا چاہیے،
اپنے گھر کو آگ لگتے ہی صاحب کی فکر مندی دیدنی تھی۔






