#انٹر نیشنل

سعودی کابینہ کی صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی پرزور تائید

ffddd
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو ریاض میں سعودی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی، جس کے دوران کابینہ کے اراکین نے غزہ میں تنازع کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جامع منصوبے کا خیرمقدم کیا۔
عرب نیوز کے مطابق کابینہ نے ان ممالک کی تعداد میں اضافے کو سعودی عرب کی کامیابی قرار دیا جنہوں نے ریاست فلسطین کو تسلیم کیا ہے۔
سعودی کابینہ نے مغربی کنارے کے کسی بھی حصے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی مخالفت کا اعادہ کیا اور امریکہ کے ساتھ تعاون پر آمادگی ظاہر کی تاکہ ایک جامع معاہدہ پر پہنچا جاسکے، اسرائیل کے غزہ سے مکمل انخلاء کو عملی جامہ پہنایا جا سکے، اور مشرقی یروشلم کو فلسطینی دارالحکومت بنانے کے ساتھ دو ریاستی حل کو فروغ دیا جا سکے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے