#کالم

سو لفظوں کی کہانی لیڈر

شاہد کاظمی

دنیا کا کوئی بھی کھیل ہو،
سب سے اچھا کھلاڑی ہی لیڈ کرتا ہے،
دنیا کا چلن یہی ہے۔۔۔
فٹبال کا اچھا پلیئر اپنی فٹبال ٹیم کو لیڈ کرتا ہے،
ملک کا سب سے اچھا سوئمر،
اپنی سوئمنگ ٹیم کو لیڈ کرتا ہے،
ہر ملک کا سب سے اچھا ہاکی پلیئر اپنی ہاکی ٹیم کو لیڈ کرتا ہے۔۔۔۔
میں بتا رہا تھا کہ دوسو نے ٹوکا،
پاکستان میں بھی یقیناً ایسا ہی ہوتا ہو گا نا؟ اس نے پوچھا۔۔۔
ارے نہیں پاگل،
یہاں پر ایسا بالکل نہیں ہوتا،
یہاں پر سب سے ایوریج پلیئر ٹیم کو لیڈ کرتا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے