#کالم

پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی – وقت کی ضرورت

m iltaf husian

محمد الطاف حسین

آپ نے آج سبزی والے سے، دودھ والے سے، میڈیکل اسٹور سے، کریانہ کی دکان سے کتنی پلاسٹک تھیلیاں لیں ؟ 5 ؟ 10 ؟ 15 ؟۔۔۔آپ نے سوچا بھی نہیں ہو گا کہ یہ چھوٹی سی تھیلی ، جو آپ نے 2 منٹ میں پھینک دی، وہ 500 سال تک زمین میں نہیں گلے گی اور وہ تھیلی آپ کے گھر کے نالے میں پھنسی ، گلی کے سیوریج کو بند کیا ، بارش میں آپ کی گلی میں پانی کھڑا ہوا ، آپ کے بچے کے پاو¿ں میں گندا پانی لگا ، وہ بیمار ہوا۔وہ تھیلی آپ کے گاو¿ں کے کھیت میں گئی، گائے نے کھائی، گائے مر گئی اور یہی تھیلی آپ کے شہر کے کوڑے میں گئی ، اسے جلایا گیا ، اس کا دھواں آپ کے بچے کے پھیپھڑوں میں گیا۔۔۔ یہ کہانی نہیں ہے ، یہ پاکستان کی روز کی حقیقت ہے۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں روزانہ 55 ارب سے زیادہ پلاسٹک بیگز استعمال ہوتے ہیں۔ ایک سال میں 20 ہزار ٹن سے زیادہ پلاسٹک کا کچرا بنتا ہے اور اس کا 90 فیصد کبھی ری سائیکل نہیں ہوتا چنانچہ یہی وجہ ہے کہ اب پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی وقت کی ضرورت نہیں ، زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکی ہے۔پلاسٹک کی تھیلی زمین میں دفن ہو جائے تو 500 سال تک نہیں گلتی۔ وہ زمین کے اندر پانی کو نیچے جانے سے روکتی ہے۔ زمین کی زرخیزی ختم ہو جاتی ہے۔ کسان کہتا ہے کہ میری زمین میں اب فصل پہلے جیسی نہیں ہوتی ، کیونکہ زمین کے اندر پلاسٹک کی تہہ بن گئی ہے۔اسی طرح جب پلاسٹک کو جلایا جاتا ہے تو اس سے ڈائی آکسین جیسی زہریلی گیس نکلتی ہے ، جو کینسر کا سبب بنتی ہے۔ لاہور، کراچی، فیصل آباد میں صبح کے وقت جو دھند نظر آتی ہے، اس میں پلاسٹک جلانے کا دھواں بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ لاہور میں بچوں میں دمہ، الرجی، اور پھیپھڑوں کی بیماریاں 40 فیصد بڑھ گئی ہیں، اس کی ایک بڑی وجہ پلاسٹک کا دھواں ہے۔دریاو¿ں میں، نہروں میں، سمندر میں پلاسٹک کی تھیلیاں تیر رہی ہیں۔ کراچی کے سمندر میں مچھلیوں کے پیٹ سے پلاسٹک نکل رہا ہے۔ وہی مچھلی ہم کھاتے ہیں۔ مطلب ہم خود پلاسٹک کھا رہے ہیں۔ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق ایک عام پاکستانی ہر ہفتے 5 گرام پلاسٹک کھا رہا ہے – یعنی ایک کریڈٹ کارڈ کے برابر پلاسٹک۔سیوریج کا نظام خراب – ہر بارش میں لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان کی سڑکیں کیوں ڈوب جاتی ہیں؟ واسا کے انجینئروں کے مطابق لاہور کے 60 فیصد نالے پلاسٹک کی تھیلیوں سے بند ہوتے ہیں۔ کراچی کے نالوں میں 70 فیصد کچرا پلاسٹک بیگز پر مشتمل ہوتا ہے۔ ایک نالہ صاف کرنے پر حکومت کو لاکھوں روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں، اور 10 دن بعد وہ پھر بند ہو جاتا ہے۔لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پچھلے سال بارش ہوئی۔ پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ لوگوں کا فرنیچر، راشن، کپڑے سب خراب ہو گئے۔ جب واسا کی ٹیم نے نالہ کھولا تو اس میں سے 2 ٹرک پلاسٹک کی تھیلیاں نکلیں۔سیوریج کا نظام اس لیے تباہ ہو رہا ہے کہ ہم نے پلاسٹک کو نالے کا حصہ بنا دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ ہر سال نالوں کی صفائی پر کروڑوں روپے خرچ کرتی ہے۔ اگر پلاسٹک بند ہو جائے تو یہ پیسہ اسکولوں، ہسپتالوں پر لگ سکتا ہے۔اگر ہم سوچیں تو ہم اپنا ڈالر کوڑے میں پھینک رہے ہیں۔پاکستان پلاسٹک بنانے کے لیے خام مال باہر سے منگواتا ہے۔ایک سال میں پاکستان پلاسٹک کے خام مال پر 1.5 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کرتا ہے۔اس میں سے بڑا حصہ صرف شاپنگ بیگز بنانے میں لگتا ہے۔مطلب ہم اپنا قیمتی ڈالر خرچ کر کے خام مال لاتے ہیں، اس سے تھیلی بناتے ہیں، تھیلی 2 منٹ استعمال کرتے ہیں، پھر اسے کوڑے میں پھینک دیتے ہیں۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے آپ ڈالر کے نوٹ لے کر اسے جلا دیں۔اگر پلاسٹک بیگز پر پابندی لگ جائے تو سالانہ 300 سے 400 ملین ڈالر کی بچت ہوگی اور یہ پیسہ دوائیوں ، مشینری، تعلیم پر لگ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پلاسٹک بیگ صرف ماحول کا مسئلہ نہیں، یہ معیشت کا مسئلہ بھی ہے۔ یہ ہمارے زرمبادلہ کو کھا رہا ہے۔بدقسمتی سے پاکستان میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کا قانون تو موجود ہے لیکن عمل ندارد۔۔ دکاندار کا کہنا ہے کہ اگر میں تھیلی نہیں دوں گا تو گاہک دوسری دکان پر چلا جائے گا۔ مجھے کپڑے کا تھیلا مہنگا پڑتا ہے۔ پلاسٹک کی تھیلی 2 روپے کی ہے، کپڑے کا تھیلا 50 روپے کا ہے۔ پنجاب میں 800 سے زیادہ چھوٹی فیکٹریاں پلاسٹک بیگز بنا رہی ہیں۔ ان میں 50 ہزار سے زیادہ مزدور کام کرتے ہیں۔ ان فیکٹریوں کو بند کرنا آسان نہیں۔ اسی طرح ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) کے پاس عملہ نہیں ہے۔ ایک ضلع میں 2-3 انسپکٹر ہیں، اور دکانیں 20 ہزار ہیں۔ وہ کیسے چیک کریں گے؟اگر کوئی پکڑا بھی جائے تو 5 ہزار روپے جرمانہ ہے۔ دکاندار کہتا ہے: "5 ہزار دے دوں گا، مگر تھیلی نہیں چھوڑوں گا، کیونکہ تھیلی سے روز 10 ہزار کما رہا ہوں۔حکومت نے پابندی تو لگا دی، مگر متبادل نہیں دیا۔ عوام کے پاس کپڑے کا تھیلا نہیں، کاغذ کا تھیلا نہیں، تو وہ کیا کرے؟ چاہیے تو یہ کہ ضلعی انتظامیہ بازاروں میں کپڑے کے تھیلوں کے اسٹال لگوائے۔EPA کو بھی چاہیے کہ وہ فیکٹریوں کی نگرانی کرے، جو فیکٹری غیر قانونی تھیلی بنا رہی ہے، اسے سیل کرے اور اس کے ساتھ ساتھ EPA کو اسکولوں، کالجوں میں آگاہی مہم چلانی چاہیے۔ EPA کو ہر مہینے رپورٹ شائع کرنی چاہیے کہ کتنی تھیلیاں ضبط ہوئیں، کتنا جرمانہ ہوا۔پولیس کو بھی چاہیے کہ وہ EPA اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کو تحفظ دے۔اصل مسئلہ یہ ہے کہ سب محکمے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں۔ ڈی سی کہتا ہے EPA کا کام ہے، EPA کہتا ہے ڈی سی کا کام ہے۔ اسی چکر میں پلاسٹک بڑھ رہا ہے۔ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ دنیا نے کیسے کیا؟ – ہمیں سبق سیکھنا ہوگا اور قوانین پر سختی سے عمل پیرا ہونا ہو گا۔آخری بات۔۔۔ ایک تھیلی کا فیصلہ – آپ کے ہاتھ میں ہے کیونکہ یہ مسئلہ حکومت کا نہیں، ہمارا ہے۔آپ جب بازار جاتے ہیں تو آپ کے پاس 2 راستے ہیں۔۔۔ دکاندار سے پلاسٹک کی تھیلی لیں، گھر آ کر پھینک دیں، نالہ بند کریں، زمین گندی کریں، اپنے بچے کو بیمار کریں۔ یا پھر گھر سے کپڑے کا تھیلا لے کر جائیں۔آج سے عہد کریں ، میں پلاسٹک کی تھیلی نہیں لوں گا، میں اپنا تھیلا لاو¿ں گا۔ اگر 24 کروڑ لوگوں میں سے 1 کروڑ لوگ بھی یہ عہد کر لیں تو پاکستان کا ماحول بدل جائے گا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے