نظر انداز معتوب چودھری رحمت علی
شاہد بخاری
داعءتحریک پاکستان ونام ‘پاکستان’ کے خالق چودھری رحمت علی کے 130ویں یوم پیدائش پر ایک کانفرنس”پاکستان: تجویز سے تکمیل تک”کا اھتمام چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ نے کیا،جس کی
صدارت ڈاکٹر عثمان واسطی نےکی و نظا مت ملیکہ اسد نے۔
جنرل سیکرٹری ٹرسٹ خالد محمود رسول نے کہا کہ چوھدری رحمت علی تحریکِ آزادی کے ایک عظیم رہنما تھے جن کا اپنا ایک مخصوص اور بڑا مضبوط نقطہ نظر تھا،وہ اپنے وقت سے بہت پہلے اور آگے دیکھنے والے تھے۔ آ پ نہ صرف برصغیر کے مسلما نوں کے لیے بلکہ پوری امت کے لیے ایک بڑا واضح ویڑن رکھتے تھے۔?انہیں اس چیز کا شدید احساس تھا کہ برصغیر میں مسلمان جہاں جہاں اکثریت میں ہیں، انہیں اپنی آزادی کی زندگی بسر کرنی چاہیے اور اس کے لیے انہیں آزاد ملک کے لیے بات کرنی چاہیے۔ انہیں اندازہ تھا کہ ہندو ذہنیت، الٹیمیٹلی پروبلمز پیدا کرے گی۔انہوں نے وقت سے بہت پہلے، جب باقی لوگ دبے لفظوں میں مختلف ایسی اسکیموں کی بات کر رہے تھے کہ ڈومینین کے اندر رہتے ہوئے ایک خود مختاری یا محدود آزادی ہو، تو انہوں نے ایک علیحدہ وطن کی بات کی اور نام بھی اس کا وہ تجویز کیا جو بہت خوبصورت اور بامعنی ھے جس کو سات سال انہوں نے پروموٹ بھی کیا، مسلم لیگ نے اس کو اڈاپٹ نہیں کیا ?لیکن قرارداد لاہور کے بعد جب انگلش پریس اور ہندو پریس نے اس پہ کہا کہ اس قرارداد میں بنیادی طور پر پاکستان مانگنے کی بات ہو رہی ہے۔قبل ازیں حصول آ زادی کی جو تحریک اس وقت تک ایک نام کے بغیر تھی، وہ مسلم لیگ کا حصہ نہ ہونے کے باوجود تحریک، پاکستان کا نام ملنے کے بعد با برکت ہو گئی، پھر تو چل سو چل۔اس اعتبار سے یہ کانفرنس چودھری صاحب کی یاد میں ہے، ان کا ایک نقطہ نظر تھا۔باقی بھی جو تحریکِ آزادی کے زعمائ ہیں وہ بھی ہمارے لیے محترم ہیں۔ تنازعات، نزاعی بیانات یا اختلافات کی بجائے۔ع۔ ہمارا پیغام محبت جہاں تک پہنچے
ہم تو ان سارے بزرگوں کا احترام کرتے ہیں اور تحریکِ پاکستان کی آزادی کی تحریک، کو اسی نظر سے دیکھتے ہیں کہ اس میں حصہ لینے والے جس بھی فرنٹ سے تھے، وہ سارے ہمارے لیے محترم ہیں۔ڈاکٹر
خلیل واسطی کی”
مجلسِ فلاح و تعلیم”کے مختلف شعبوں کی کارکر
دگی و کامیابی کو دیکھتے ہوئے حکو مت نے ٹاو¿ن شپ میں 26ایکڑ زمین دے دی جس پر ڈاکٹر صاحب نے 1986 میں رحمت علی میموریل ھوسپٹل بنایا پھر مسجد مکتب سکولز کی بنیادیں رکھیں جن سے ھزاروں لوگ مستفید ہو چکے اور ھو رھے ھیں۔ان کے بڑے بھائی پروفیسر جمیل واسطی کینٹب نے 1976 میں چودھری صا حب پر کتاب لکھ کر انھیں گوشہئ گمنامی سے نکالا۔
چیف ایڈیٹر پاکستان مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ 1933 سے چودھری رحمت علی نے نام پاکستان کو مسلسل کاوشوں وکوششوں سے پریس،سیاسی و حکومتی حلقوں میں مقبول بنایا۔
1940 ئ کی قرار داد لاہور میں نام پاکستان شامل نھیں۔ تھا لیکن تمام پریس نے اسے اپنے طور پرمطالبہئ پاکستان قرار دیا یوں تھنکر چودھری رحمت علی کا رکھا ھوا نام،پاکستان، تحریک آزادی کی شناخت اور پہچان بنا جو ھر دل ھر زبان و ھر گھر میں ھے اور یہ معمو
لی اعزاز نھیں ھے۔
تحریک پاکستان کو سمجھنے کے لیے چودھری صاحب کی کتاب Pakista
N:The Fatherlan
d of the Pak
کامطالعہ Nationہ
کریں۔۔انگریز نےجب بلدیاتی ادارے بنائے اور ووٹ کا حق دیا تو پتہ چلا کہ مسلمان تو اقلیت میں ھیں کیوں کہ دلت اور شودروں وغیرہ کو بھی ھندو ظاہر کیا گیا(حالانکہ وہ ھندو نھیں ھیں ان کا اب بھی یہ مطالبہ ھے کہ انھیں ھندو نہ show کیا جائے)جس کے باعث مسلمان مرکز میں ھمیشہ اقلیت میں رھتے۔اس لئے چودھری رحمت علی نے علیحدہ ملک کا مطالبہ کیا۔تکمیل پاکستان تب ھی ھو گی جب ووٹ کی طاقت کو تسلیم کریں گے،جس کو نہ ماننے کا نتیجہ ھم
1971ئ میں بھگت چکے ہیں۔
معروف کالمسٹ، مصنف محمد اصغر عبداللہ نے کہا کہ چودھری رحمت علی لفظ پاکستان، تخلیق کرنے کی بدولت بر صغیر میں مشھور ھیں۔اس نام کے پیچھے ان کے خیالات وا فکار کو سمجھنے کے لیے KK
عزیز کی کتاب
Complete Works of
Rahmat Aliہ۔
پڑھیں،تب ان کے ویڑن کا اندازہ ھو گا
جس کو نہ سمجھنے کی وجہ سے وہ نظر انداز ھوئے۔
ڈین منہاج یونیور
سٹی ڈاکٹر خواجہ علقمہ نے کہا کہ پاکستان کے قیام میں چودھری رحمت علی کی جدو جہد بھی شامل ھے،
اپنی بصیرت و صناعیت سے انہوں نے مسلمانان ھند کے سیاسی عزائم اور تخیلات کو لفظ پاکستان میں سمو کر کمال کر دکھایا ھے۔
جنرل سیکرٹری چودھری رحمت علی ٹرسٹ،چودھری گلزار مرحوم کے فرزند ارجمند محمد انور علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ چودھری صاحب وہ ھیرو ھیں،جن کا تاریخ میں ایک مقام ھے غیر ملکی انھیں بانیان پاکستان میں سے ایک مانتے ھیں۔
ان کا جلایا ھوا چراغ اب بھی روشن ھے،انھیں بھی نصا بو ں میں لائیں تاکہ ھندو انگریز گٹھ جوڑ سے ھمیں جو نقصانات ھو یے اس سے نءنسل آگاہ ھو۔
مشہور اینکر پرسن،مصنف،کالم نگار سہیل وڑائچ نے کہا کہ انگریز نے Divide&Rule
پالیسی کے تحت جو تفریق ھندو مسلم میں پیدا کر کے ان میں تنازعات پیدا کر دیے تھے ان کے حل کے لیے سر سید تا قائد اعظم سب ھی کوششیں کرتے رھے۔
چودھری رحمت علی نے بھی زمانہ طالب علمی ھی سے تا دم آ خر برصغیر کے مسلمانوں کی سلامتی و فلاح کے لئےاپنی جہدوجہد جاری رکھی۔
شعبہ تاریخ بہائ الدین زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر تراب الحسن سرگانہ نے کہا کہ ھیرو ورشپ کے چلن کی وجہ ھم ٹیم کے صرف کپتان کو سراہتے ھیں،باقی سب کو نظر انداز کر دیتے ہیں یہی کچھ چودھری رحمت علی کے ساتھ بھی ھوا۔انھوں نے اپنے مطالبہ پاکستان
"اب یا کبھی نھیں..
1933ئ کو علامہ اقبال کے خطبہ الہ آباد 30ئ سے بالکل مختلف قرار دے کر
یوں صفحہ 4 پر لکھا ھے”یہ مطالبہ سر اقبال کی اس تجویز سے بنیادی طور پر مختلف ھے
جو انہوں نے 30ئ میں مسلم لیگ کے صدارتی خطاب میں پیش کی تھی۔انھوں نےان صو بوں کو ملا کر ایک ایسی ریا ست بنا دینے کی تجویز دی تھی جو آل انڈیا فیڈریشن کا ھی ایک یونٹ ھو۔جبکہ ھماری تجویز یہ ھے کہ ان صوبوں کی اپنی ایک علیحد
ہ فیڈ ریشن ھو”
1937ئ میں اگر کانگریس وزارت سخت رویہ نہ اختیار کر تی تو آ زاد خود مختار مملکت کا خیال تک کسی کو نہ آتا۔یوں سمجھیں کہ کانگرس منسٹری
کے رویوں نے پاکستان بنوایا۔سرسید سے
رحمت علی تک سب ھمارے سر کا تاج ھیں۔نظریات میں اختلاف کا یہ مطلب نھیں کہ انکی جہدوجہد کو سلیبس میں شامل نہ کریں۔وہ عالم اسلام کے رھنما تھے جو انڈیا کو بر اعظم دینیا،کہتے تھے۔وہ ایسا خطہ چاھتے تھے جہاں اسلامی رواداری ھو،انصاف ھو۔
پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف آرٹس،ڈاکٹر محبوب حسین نے کہا زندہ قومیں ھیروز کو یاد رکھتی ھیں۔چودھری صاحب نے پاور فل فورسز کو للکارا۔نہرو رپورٹ خطرناک اور مسلمز مخالف تھی،جس کی انہوں نے مخالفت کی۔40ئ کے ریزولیشن میں لفظ پاکستان نھیں تھا۔ اپنے دو خطوط علامہ نے 6 مارچ 34ئ کےخط بنام را غب احسن میں بھی لکھا ھے کہ”میں نے انڈین فیڈریشن کے اندر ایک مسلم صوبہ،بنانے کی تجویز پیش کی تھی”۔بلند پایہ مورخ ڈاکٹر صفدر محمود نے لکھا ھے کہ چودھری رحمت علی کو اپنے ھم عصروں پہ یہ فوقیت بھی حاصل ھے کہ "انھوں نے33ئ میں پنجاب،سرحد، سندھ و بلوچستان پر مشتمل ایک آزاد مسلم ریاست کا واضح تصور پیش کیا”۔
معروف کالمسٹ، تجزیہ کار پروفیسر سلمان عابد نے کہا کہ پاکستان کی تجویز سے تکمیل تک،میں بہت سوں نے علمی و فکری حصہ ڈالا۔ان میں علمی و فکری تضاد و اختلاف فطری ھے، جس کی بحث بے معنی ھے۔سب مخلص تھے۔نئی نسل تک K.K عزیز کی بدولت درست تاریخ پہنچی ھے جب اسے پڑھیں گے تب چودھری رحمت علی کی جدو جہد اور خدمات نظر انداز نھیں ھوں گی۔ جب عام آدمی کو عزت ملے گی، معیشت آزاد ھو گی،پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے،تب ھی تکمیل پاکستان ھو گی۔یونیورسل اسلا
میں اسپرانتو ایسوسی ایشن کے صدر شاہد بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ چودھری رحمت علی دور اندیش اور صاحب بصیرت تھے،اپنے ایک پمفلٹ "سب سے بڑا دھوکہ۔
۔۔۔1947″میں انہوں نے لکھا تھا کہ کرپشن کی ابھی سے روک تھام نہ کی تو ملک برباد ھو جائے گا۔کشمیر کے بغیر چھوٹا پاکستان کیوں قبول کیا؟کشمیر کے بغیر پاکستان،ریگستان بن جائے گا۔ ایسی ھی مبنی برحقیقت تنقید پر انھیں وطن دشمن سمجھ کر نظر انداز کیا گیا۔ع۔۔۔منزل انھیں ملی جو شریک سفر نہ تھے(یاد رھے کہ انڈیا نے کشمیر سے آنے والے دریاو¿ں کا پانی روک کر پاکستان کو ریگستان بنا نا شروع کر دیا ھے اور چودھری صاحب پر تنقید کرنے والے ان کی دور اندیشی پر۔۔ع۔۔اب خاموش ھیں)
کلماتِ صدارت میں ڈاکٹر عثمان واسطی نے کہا کہ چودھری صاحب کے129 یوم پیدائش کے حوالے سے آج کی کانفرنس میں مقررین کی معلوماتی اور مفید تقاریر پر ان کا شکر گزار ھوں۔علمی نظریاتی ورثے کے تحفظ کے لیے چودھری رحمت علی ھیریٹیج سینٹر قائم کردیا گیا ھے۔جب گول میز کانفرنس کے مسلمان مندوبین انگریزوں کے دباو¿ پر انڈین فیڈریشن میں رھنے پر تیا ر ھو چکے تھے تب چودھری صاحب نے اپنی پاکستان سکیم پیش کرنے کے معاملے میں کسی دباو¿ کو قبول نہیں کیا۔انھوں نے اس مطالبے کو برطانوی پارلیمنٹ سے لےکر ھندوستان اور پوری دنیا میں پھیلایا۔1940کی قرارداد لاھور میں چودھری صاحب کا پروگرام ھی بغیر پاکستان کا نام لئے منظور کیا گیا۔
بعد از ظہرانہ پروفیسر زید بن عمر نے400 صفحات پر مشتمل کتاب
"چودھری رحمت علی: اعتراضات کا
جائزہ”راقم کو دی جس میں معترضین کے تمام اعتراضات کا مدلل جواب خوش اسلوبی سے دیاگیا ھے۔ اس کے اقتباسات کو اگر شامل نصاب کر لیا جائے تو نئی نسل درست تاریخ سے آگاہ ھو سکتی ھے۔






