#کالم

اٹھتے ہیں حجاب آخر،150 ویں یوم اقبال پر

amjad ali

امجد علی

افلاک سے آتا ہے نالوں کا جواب آخر
کرتے ہیں خطاب آخر، اٹھتے ہیں حجاب آخر
احوال محبت میں کچھ فرق نہیں ایسا
سوز و تب و تاب اول، سوز و تب و تاب آخر
میں تجھ کو بتاتا ہوں تقدیر امم کیا ہے
شمشیر و سناں اول، طاو¿س و رباب آخر
مے خان? یورپ کے دستور نرالے ہیں
لاتے ہیں سرور اول، دیتے ہیں شراب آخر
کیا دبدب? نادر، کیا شوکت تیموری
ہو جاتے ہیں سب دفتر غرق مئے ناب آخر
خلوت کی گھڑی گزری، جلوت کی گھڑی آئی
چھٹنے کو ہے بجلی سے آغوش سحاب آخر
تھا ضبط بہت مشکل اس سیل معانی کا
کہہ ڈالے قلندر نے اسرار کتاب آخر
بنیادی طور پر شعر یا غزل شاعر کی سرگزشت باطن، وارفتگی خیال اور مشاہدات حیات کا ایک ایسا آئینہ ہوتی ہے جس میں کبھی اس کے ذاتی تجربات و کیفیات اور کبھی افراد کے نجی جذبات، احوال و رویے، جب کہ کبھی قوموں کے عروج و زوال، فتح و شکست اور تاریخ کے نشیب و فراز سمٹ کر چند مختصر شعری پیکروں میں جلوہ گر ہوتے ہیں۔ تاریخ کے اوراق میں ثبت انمول واقعات کو اپنے چند لفظی مصرعوں میں اس مہارت سے سمو دیتا ہے کہ زمانوں کی داستانیں، عہدوں کے نشیب و فراز اور قوموں کی سرگزشت ایک مصرعے میں سمٹ جاتی ہے۔ شاعر گویا زندگی کے وسیع و عریض تجربات، تاریخ کے انمول نگینوں اور فکر و شعور کے گہرے اسرار کو استعاروں میں سمو کر شعر کے دو مصرعوں کی مختصر سیپ میں بند کر دیتا ہے۔اس غزل کے اشعار پر لب کشائی سے قبل، مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اسی فکری تسلسل سے متعلق اقبال کے ایک دوسرے شعر کا حوالہ بھی سامنے رکھا جائے.
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ
اس شعر میں اقبال نے ملت کی شاندار عمارت کی بنیاد فرد کے کردار، اس کی فکری بالیدگی اور عملی صلاحیت پر استوار کی ہے۔ وہ فرد کو محض ایک اجتماعی اکائی نہیں سمجھتے، بلکہ اسے ملت کے مستقبل کا معمار اور اس کی تقدیر کا ستارہ قرار دیتے ہیں۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ نگاہ اقبال میں جب فرد اپنی ذات کی تعمیر، کردار کی پختگی، خودی کی بیداری اور مقصد سے عشق کی دولت سے مالا مال ہو جائے تو یہی انفرادی قوت اجتماعی زندگی میں ایک ایسی توانائی بن کر ابھرتی ہے جو قوم کو اقوام عالم کی صف میں ممتاز مقام اور قیادت کی منزل عطا کر سکتی ہے۔اس تناظر میں اگر ہم زیر مطالعہ غزل کے فکری سفر کو دیکھیں تو اس میں فرد کی تعمیر و تکمیل کے مراحل ایک خاص ترتیب سے سامنے آتے ہیں۔ ابتدا میں ایک فرد اپنے رب کے حضور دست سوال دراز کرتا ہے۔ اس کا نال? نیم شب، سوز دروں اور اخلاص طلب (مشن سے عشق)، جب روح کی گہرائیوں سے اٹھنے والی سچی پکار بن جاتا ہے وہ پکار جو سیدھی عرش کو پہنچتی ہے تو اسے بارگاہ الٰہی سے جواب عطا ہوتا ہے، حجاب اٹھنے لگتے ہیں اور اس کے باطن میں عشق کی وہ دولت جاگزیں ہوتی ہے جو اس کی پوری شخصیت کو نئے بازو و پر اور نئے افق عطا کرتی ہے۔۔یہی لگن آگے چل کر سوز و تب و تاب، عزم و یقین اور جہد مسلسل کی صورت اختیار کرتا ہے۔ ناکامیوں سے بے نیاز، خوف و مصلحت سے بے پروا، بلند نگاہ، نڈر اور مسلسل عمل سے آراستہ ایک ایسا فرد تیار ہوتا ہے جس کی قوت کا سرچشمہ محض جسمانی توانائی نہیں بلکہ عشق کی حرارت، خودی کی پختگی اور مقصد سے غیر متزلزل وابستگی ہوتی ہے۔ گویا اس کی ذات میں ایک ایسی ناقابل تسخیر، لافانی، لامکانی قوت بیدار ہو جاتی ہے جو اسے حالات کے سامنے جھکنے کے بجائے حالات کا رخ بدلنے کا حوصلہ عطا کرتی ہے۔یوں اقبال کے ہاں فرد کی روحانی تطہیر سے اس کی شخصی تعمیر، اور شخصی تعمیر سے اجتماعی شعور و قومی بیداری تک کا ایک مربوط سفر دکھائی دیتا ہے۔ پہلے فرد اپنے باطن میں عشق کی آگ روشن کرتا ہے، پھر اسی آگ کی حرارت سے اپنی ذات کو عمل کے سانچے میں ڈھالتا ہے اور بالآخر اپنی انفرادی قوت کو ملت کی تقدیر سنوارنے کے لیے وقف کر دیتا ہے۔اب اقبال اس تربیت یافتہ، عشق کی حرارت سے سرشار اور عزم و یقین سے آراستہ فرد کو تاریخ کے ایک اور منظرنامے سے روشناس کراتے ہیں۔ اسے محض اپنی انفرادی کامیابی کا سبق نہیں دیا جاتا، بلکہ تقدیر امم کے اسرار، قوموں کے عروج و زوال کے اسباب اور اجتماعی زندگی کے ان بنیادی قوانین سے آگاہ کیا جاتا ہے جن پر قوموں کی عظمت و سربلندی کا انحصار ہے۔ اقبال اسے ماضی کی فتوحات اور اسلاف کی داستانوں میں محو رہنے نہیں دیتے، بلکہ اس کی نگاہ کے سامنے اپنے عہد کی ترقی یافتہ اقوام، ان کے چمکتے دمکتے معاشروں، بلند و بالا عمارتوں، شاہی ایوانوں، مادی آسائشوں اور آنکھوں کو خیرہ کر دینے والی مغربی تہذیب کی ظاہری چمک دمک کا منظر بھی پیش کرتے ہیں۔تاہم اقبال کا مقصد مغرب کی سائنسی، صنعتی اور مادی ترقی کا انکار کرنا نہیں، بلکہ اس کے تہذیبی مظاہر کا گہرا مشاہدہ کراتے ہوئے ان کے پس پردہ موجود فکری و اخلاقی کمزوریوں سے نوجوان کو آگاہ کرنا ہے۔ وہ مغربی معاشرت کے ان پہلوو¿ں کو بھی بے نقاب کرتے ہیں جہاں مے و سرور، مے خانوں کی رونقیں، عیش و عشرت، حسن و زیبائش اور بازار حسن کی رنگینیاں انسانی زندگی کی کامیابی اور تہذیبی برتری کا معیار بن کر سامنے آتی ہیں۔ اقبال چاہتے ہیں کہ مسلمان نوجوان ان ظاہری مناظر سے مرعوب ہو کر اپنی خودی، تہذیبی شناخت اور مقصد حیات سے غافل نہ ہو جائے۔ وہ اسے سمجھاتے ہیں کہ ہر چمکتی ہوئی شے رفعت کردار کی علامت نہیں ہوتی، نہ ہی مادی ترقی کسی قوم کی اخلاقی اور انسانی برتری کا قطعی ثبوت ہے۔ جس تہذیب کی نگاہ محض جسمانی آسائش، لذت نفس اور مادی تسخیر تک محدود ہو جائے، یا جو ظلم و جبر کو اپنی قوت کا ذریعہ بنا لے، وہ بظاہر کتنی ہی طاقت ور اور ترقی یافتہ کیوں نہ دکھائی دے، اس کے باطن میں ایک ایسا خلا جنم لینے لگتا ہے جو بالآخر اس کی فکری، اخلاقی اور تہذیبی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیتا ہے۔اقتدار کی سرمستی، عیش و عشرت کی فراوانی اور لذات نفس میں ڈوبی ہوئی زندگی جب کسی قوم یا سلطنت کے مزاج پر غالب آ جاتی ہے تو اس کے عزم و عمل کی قوت رفتہ رفتہ مضمحل ہونے لگتی ہے۔ طاو¿س و رباب کی محفلیں، شب و روز کی تن آسانیاں اور مئے ناب کے سرور میں ڈوبی ہوئی زندگی بظاہر دبدبہ سلطنت اور شان و شوکت کا تسلسل دکھائی دیتی ہیں، مگر درحقیقت یہی غفلت و سرمستی زوال کے اسباب کو جنم دیتی ہے۔ پھر تاریخ کا منظر یوں بدلتا ہے کہ کبھی دنیا کو مرعوب کرنے والا نادر کا دبدبہ اور کبھی تیموریوں کی بے مثال شوکت و سطوت، سب عیش و عشرت کی اسی سرمستی میں غرق ہو کر قصہ پارینہ بن جاتے ہیں۔اقبال پہلے اقوام عالم کی شکست و ریخت کے حالات کو آئینہ بنا کر پرکھنے پھر اپنی قوم کو خلوت گزینی اور گوش? تنہائی اختیار کرکے ان پر تفکر و تدبر کی دعوت دیتا ہے۔ گویا وہ اسے سمجھاتا ہے کہ اپنے خیالات کو وقت کی خاموش بھٹی میں پختہ ہونے دو، فکر کی گہرائیوں میں اتر کر حالات و واقعات کے باطن کو سمجھو اور اپنی بصیرت کو اس مقام تک پہنچاو¿ جہاں سے نتائج دھندلے نہیں بلکہ شفاف اور واضح دکھائی دینے لگیں۔ جب فکر پختگی، شعور بصیرت اور نگاہ حقیقت شناس ہو جائے تو پھر خلوت کے اس حاصل کو جلوت میں لے آو¿۔ کیونکہ محض سوچتے رہنا کافی نہیں، وقت آنے پر اپنے افکار کو عمل کے میدان میں جلوہ افروز بھی کرنا ہوتا ہے۔ پھر بادلوں کی گود میں چھپی بجلی کی طرح اپنے وجود کو نمایاں کرو، بادلوں سے الگ ہو کر کوندنے اور لپکنے جھپٹنے کا ہنر دکھاو¿۔ اپنی قوت ارادی، جرات عمل اور بلند ہمتی سے کچھ ایسا کر دیکھاو کہ چشم تماشاءجہان حیرت میں فنا ہو جائے۔یوں وہ پہلے بین الاقوامی سیاسی افق پر ابھرتے اور پھیلتے ہوئے تغیرات و واقعات کے بادلوں میں پوشیدہ نقوش کو اپنے گہرے مشاہدے اور بصیرت سے دریافت کرتا ہے، پھر ان کے فکری و معنوی نچوڑ کو خیالات کی ایک مربوط اسکفولڈنگ میں ڈھالتا ہے۔ بالآخر اس وسیع فکری مطالعے کو سمیٹ کر، پورے ماحول کی عکاسی کرتے، چند مختصر، بلیغ اور دلنشیں مصرعوں کے حسین پیکر میں ڈھالتا ہے اور اہل دانش کے حضور پیش کر دیتا ہے۔ان تمام فکری و عملی مراحل سے گزرنے کے بعد قلندر اقبال کی عقابی نگاہ حقائق سے پردہ سرکاتے اپنے فکری اسرار کی کتاب کے اوراق پلٹتا ہے اور قوموں کی اجتماعی زندگی کے چند بنیادی قوانین سے پردہ اٹھاتا ہے۔ اس کے سینے میں موجزن معانی و اسرار کا مدوجزر جب ایک منہ زور سیلاب کی صورت اختیار کر لیتا ہے تو اس کی طغیانی تمام کناروں اور بندشوں کو توڑتی ہوئی اپنی گزرگاہ خود تراش لیتی ہے۔ گویا جب خیالات و معانی کا یہ بحرِ بے کراں اپنے اندر موجزن اسرار کو مزید محبوس رکھنے سے قاصر ہو جاتا ہے تو بالآخر وہ زبان خاص کے ذریعے انہیں لفظوں کے قالب میں ڈھال کر جواہرات کی صورت اہل فکر و دانش کے سامنے منکشف کر دیتا ہے۔ یوں اس کے صفحات قرطاس پر محض جذبات و خیالات ہی نہیں، بلکہ علوم حقیقی، کائناتی نظم و ضبط اور تخلیق و بقا کے وہ ازلی قوانین بھی منعکس ہوتے ہیں جو نظام شمسی اور اس کے اندر آباد جہانوں کی تخلیق، بقا اور تسخیر کے اسرار اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔ اس مقام پر شاعر کا قلم الفاظ کی ترتیب محض نہیں تراشتا، بلکہ وہ کائنات کے پوشیدہ نظم، کامیاب اجتماعی حیات کے بنیادی اصولوں اور اجتماعی زندگی کے قوانین کو شعور انسانی پر آشکار کرنے کا ذریعہ بن جاتا ہے۔یوں اقبال ایک فرد کی تعمیر و تربیت سے لے کر ایک مضبوط، خوددار اور سربلند قوم کی اجتماعی کامرانی تک کا پورا سفر اپنی فکری بصیرت اور شاعرانہ عظمت کے ساتھ طے کراتے ہیں۔ یوں پوری غزل ایک فرد کی داخلی بیداری سے ایک قوم کی تقدیر سازی تک کا ایسا فکری و روحانی سفر بن جاتی ہے جس میں اقبال کا پیغام اپنی تمام تر وسعت، معنویت اور جمال کے ساتھ جلوہ گر ہوتا ہے، اور جب یہ فکری و روحانی سفر اپنے نقطہ عروج کو چھونے لگتا ہے تو قاری کی سماعتوں میں ایک ایسی صدائے جلال گونجتی ہے، گویا افلاک سے اس کے نالوں کا جواب آ رہا ہو، اور پردہ غیب سے خطاب کے در وا ہو رہے ہوں:
افلاک سے آتا ہے نالوں کا جواب آخر
کرتے ہیں خطاب آخر، اٹھتے ہیں حجاب آخر

اٹھتے ہیں حجاب آخر،150 ویں یوم اقبال پر

خدمتِ خلق کی روشن روایت

اٹھتے ہیں حجاب آخر،150 ویں یوم اقبال پر

20/11/2026 DAILY SARZAMEEN LAHORE

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے