رمضان کی آمد اور ساڑھے 12ارب روپے کا ریلیف پیکج

اداریہ

پاکستان میں نئی حکومت کی تکمیل کے مراحل طے ہورہے ہیں ،نومنتخب وزیراعظم اور صدر حلف اٹھا چکے ہیں۔
پاکستان کے عوام کو فوری ریلیف دینے کے وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش بھی نظر آرہی ہے ۔
اس وقت جب اسلامی مہینہ رمضان المبارک کی آمد ہے اورنئی حکومت کے ان اقدامات سے عوام کو فوری ریلیف ملنے کی راہیں استوار ہوئی ہیں ۔
حکومت کے قیام سے ہی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی روایات کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے
عوام اس حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کے متمنی نظر آتے ہیں
اس لحاظ سے ابتدا میں ہی حکومت کے خلاف احتجاج اور ا من تشار سے مسائل بڑھانے والوں کو مایوسی ہوگی کیونکہ حکومت کو بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے ۔
عوام دیکھ رہے ہیں کہ حکومت ان کی بہبود کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے سنجیدہ ہے
کیونکہ وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کا حجم ساڑھے 7 ا رب روپے سے بڑھا کر
ساڑھے 12 ارب روپے کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے رمضان ریلیف پیکیج
کا حجم بڑھانے کے علاوہ اس کا دائرہ کار بھی مزید وسیع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے،
جس کے تحت اب یوٹیلیٹی سٹورز اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ ساتھ
موبائل یونٹس بھی سستے داموں کھانے پینے کی اشیاء فراہم کریں گے
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ غریب، نادار اور مستحق افراد تک رمضان ریلیف پیکیج پہنچایا جائے۔
بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طورپر 1200 موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل پیکیج ریلیف مراکز قائم کئے جارہے ہیں
یکم رمضان سے اختتام رمضان تک ریلیف پیکیج کے تحت عام بازار سے کم قیمت پر اشیاء فراہم کی جائیں گی
متعین مقامات کے علاوہ ٹرکوں سے مختلف علاقوں میں غریب عوام کو سستی
اشیائے خور و نوش پہنچائی جائیں گی، مقام کا تعین جدید ٹیکنالوجی ’جی پی ایس‘ کی مدد کیا جائے گا
موبائل ایپ کے استعمال کی راہنمائی کے لئے خصوصی وڈیو بھی جاری کی جائے گی
ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے چلنے والا ڈیش بورڈ تیار کیا جارہا ہے
تاکہ موبائل آٹے کی فروخت کی نگرانی ہوسکے
موبائل یونٹس کے ایک سے دوسرے مقام منتقلی کے دوران آٹے کی فراہمی کا عمل جاری رہے گا
موبائل اور لائیو فوٹیج سے آٹے کی تقسیم کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔
معلوم ہوا ہے کہ 3 کروڑ 96 لاکھ خاندانوں کو رمضان المبار ک کے دوران سستے داموں کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جائیں گی
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت آٹا، چاول، دال، گھی، چینی، شربت اور دودھ مارکیٹ سے کم قیمت پر فراہم کیا جائے گا
رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مستحق افراد کو بازار سے 30 فیصد کم قیمت پر اشیائے خوردونوش فراہم کی جائیں گی، آٹے پر فی کلو 77 روپے اورگھی پر 70 روپے فی کلو سبسڈی دیکربرمضان پیکیج کی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے ۔
رمضان پیکیج کی رقم میں اضافہ کے ساتھ وزیراعظم نے دائرہ کار بھی مزید وسیع کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
ان حالات میں قوم کو نئی حکومت کی طرف سے ریلیف ملنے کے امکانات بھی روشن ہورہے ہیں
اسلامی روایات کے مطابق رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش سستے داموں فراہم کرنے کی کوشش سے
حکومت کی نیت ٹھیک لگتی ہے ۔
آنے والے دنوں میں عوام کے لئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہوگی
جس کے لئے حکومت کی بھرپور تیاری لگتی ہے ۔عوامی بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا نئی حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے کی ضرورت ہوگی ۔

12/03/24
https://dailysarzameen.com/wp-content/uploads/2024/03/p3-8-1-scaled.jpg

articlecolumnsdailyelectionsgooglenewspakistansarzameentodayupdates
Comments (0)
Add Comment