پاکستان میں سونے کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے، ایک ہی دن میں فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے بڑھ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 486 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 1903 روپے ہوچکی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اُچھال دیکھنے میں آیا ہے، فی اونس قیمت 4 ڈالر اضافے کے بعد 1 ہزار 919 ڈالر ہوگئی ہے۔