مریم نواز شریف کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس

آج کا اداریہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 26 واں اجلاس، 101 ایجنڈا پوائنٹس پیش’ پنجاب کی عوام کو طب وصحت ‘ تعلیم ‘ مواصلات’ بلدیات’ سفری سہولیات سمیت ہر شعبے میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے صوبہ پنجاب دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہت آگے ہے گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں بھی اہم فیصلے ہوِئے کئی گرانٹس کی منظوری دی گئی امید ہے آمدہ بجٹ میں ان پروجیکٹس کیلیے رقم رکھی جائیگی
اس اجلاس میں بھی عوام کو ریلیف کے لئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی صدارت میں اہم فیصلے ہوئے جن میں بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان بھی شامل ہے جس سے پنجاب رضاکارانہ طور پر بجلی کے نرخ کم کرنے والا پہلا صوبہ بن جائیگا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دے دی وزیراعلیٰ کے حکم پر ٹیرف میں 30سے40فیصد تک کمی ہوسکے گی
صوبائی کابینہ نے قائد اعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی
اجلاس میں سمبڑیال ضمنی الیکشن کا معاملہ بھی زیر غور آیا کہا گیا کہ لوگ پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرتے ہیں، ہم جو کہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں۔ کابینہ اجلاس میں سمبڑیال کا ضمنی الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کی گئی بتایا گیا کہ سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں نوجوانوں اور خواتین کی بہت بڑی تعداد نے ووٹ کاسٹ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبائی وزیر ذیشان رفیق اور معاون خصوصی ذیشان ملک کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر ذیشان ملک نے کہا کہ لوگ گھروں سے خود جوق در جوق نکلے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیئے۔یادرہے یکم جون کو سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن گھمن سے ڈبل ووٹ لیکر بریا تھا۔ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے نتائج پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دھاندلی کا روایتی الزام لگایا تھا لیکن دھاندلی کے شواہد پیش نہیں کیے گئے
کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی لیہ میں ہسپتال اور روڈز کی بہتری پر وزیر صحت، وزیر مواصلات اور سیکرٹریز کو شاباش اور چھوٹے شہروں میں طب وصحت ‘ تعلیم اور مواصلات سمیت تمام ضروری سہولیات کی فراہمی پر زور دیا گیا
پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو 400ملین روپے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری بھی دی گئ فیصلہ ہوا کہ پی جے ایچ ایف، لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز II کے لئے کی اراضی کے لئے روڈا کو ادائیگی ہوگی
وزیر اعلی مریم نواز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کسانوںطکو بھی نظرانداز نہیں کیا گیا بتایا گیا کہ گندم کے کاشتکاروں کو بہت بڑا پیکج دینے جارہے ہیں پنجاب میں گندم کے 5لاکھ 14ہزار کاشتکاروں کو فی ایکڑ پانچ ہزار سبسڈی کی ادائیگی مکمل ہوچکی ہے جبکہ گندم کے مزید پانچ لاکھ کاشتکاروں کو تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد ادائیگی کر دی جائے گی کسان کارڈ کے ذریعے دوسرے مرحلے میں 63ارب مہیا کیے گئے کاشتکاروں نے 18ارب روپے کی کھاد خرید لی
کابینہ نے پنجاب کے نو ڈویژن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی منظوری بھی دے دی ہے۔ لاہور’ فیصل آباد’ گوجرانولہ’ ملتان ‘ راولپنڈی ‘بہاولپور’ بہاولنگر’ رحیم یار خان’ ڈیرہ غازی خان میں گرین بسیں چلائی گی۔ لاہور’ راولپنڈی میں اس پراجیکٹ کا افتتاح ہوچکا اس پراجیکٹ کا دائرہ کار جلد دیگر شہروں تک پھیلایا جارہا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تمام بڑوں شہر وں میں جلد از جلد چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کی ہدایت بھی کی
پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سنٹر لاہور ایکٹ 2025ء کی منظوری۔لاہورمیں پاکستان کا پہلا نوازشریف میڈیکل سٹی قائم کرنے کے لئے اراضی کی منتقلی کی منظوری بھی دے دی گئی
پانچ ہزار کنال پر مشتمل میڈیل ڈسٹرکٹ میں بلڈ ڈیزیز، بون میرو اور دیگر تمام سپیشلائزڈ سنٹر بنیں گے
نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں پارکس، ہوٹل، فوڈ کورٹ، پلے ایریا اور اربن فارسٹ بھی قائم ہوں گے
40ارب روپے سے ہر سکول میں کلاس روم، ٹائلٹ بلاک، فرنیچر اور لیبارٹریز بنائی جائیں گی
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا لیہ میں میڈیکل کالج کے قیام کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا حکم بھی جاری کیا
اسطرح وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف عوام کاپیسہ عوام پر خرچ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جسکے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔عوام کو اوپر اٹھانے اور پسماندہ علاقہ جات کے عوام کو مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کیلیے پنجاب کا موجودہ سیٹ اپ مریم نواز کی قیادت میؓں جو کارہائے نمایاں سرانجام دے رہا ہے اسکی ماضی میں مٹال نہیں ملتی۔

Comments (0)
Add Comment