سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا میدان حکمران جماعت نے مارلیا
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا۔
موصولہ نتائج کے مطابق پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں تمام 185 پولنگ اسٹیشنز سے (ن) لیگ کی حنا ارشد وڑائچ نے 78 ہزار 419 ووٹ لےکر کامیابی حاصل کی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن 40 ہزار 37 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پنجاب کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پولیس کی سرپرستی میں گنڈہ گردی کی گئی
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سمبڑیال میں ضمنی انتخابات کی کمپین کے دوران ہمارے جلسے میں لوگوں نے جس تعداد میں شرکت کی وہ ناقابل فراموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024 کو جو کچھ ہوا تھا سیالکوٹ کے اس حلقے کا ووٹ بھی اس کی نظر ہوا تھا، یہ سیٹ 8 فروری کو بھی پی ٹی آئی کی جیتی ہوئی تھی اور اس الیکشن میں بھی برتری ہماری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ پر دوبارہ سے ڈاکا نہیں ہوا اس وجہ سے صبح سے لوگ باہر نکلے، لیکن مسلم لیگ (ن) کے غنڈوں نے وہاں غنڈا گردی کا ثبوت دیا، پولیس کی سرپرستی میں غنڈہ گردی کی گئی۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہر پولنگ سٹیشن سے ہمارے لوگوں کو باہر نکل دیا گیا، ہمارے لوگوں پر تشدد کیا گیا ہے، پولنگ سٹیشن 37 سے پی ٹی ائی کے لوگوں اور ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا اور یہ سب وہاں پولیس کی سرپرستی میں ہوا
۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) والے ہر پولنگ اسٹیشن میں زبردستی گھس کر خود ٹھپے لگا کر ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں، کل رات سے آر او آفس کی باہر کینٹرز کی دیواریں بنا دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سمبڑیال کا الیکشن پاکستان تحریک انصاف جیت چکی ہے، لوگوں کو ڈرایا گیا لیکن اس کے باوجود لوگ پی ٹی ائی کے ساتھ گھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سے سوال ہے کہ آپ کا دور مکمل ہونے کے باوجود کیوں کام کررہے ہو، جو ہیلب لائینز ان لوگوں نے بنائے وہ کل سے مصروف رکھے گئے ہیں، صبح سے کسی بھی اسٹیشن پر کوئی چیک اینڈ بیلنس پالیسی نظر نہیں آئی۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے سمبڑیال ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت پر دھاندلی کے الزامات لگائے ہیں ۔جنہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بے بنیاد قرار دیا ہے۔الیکشن کمشنر پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کے پی پی 52 سیالکوٹ میں دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں، راجا پرویز اشرف کے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے ٹھوس شواہد کے ساتھ شکایت درج کریں، الیکشن کمیشن تمام شکایات کا فوری ازالہ کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے مختلف پولنگ اسٹیشنز کو بند کرنے کی خبر سراسر جھوٹ ہے، تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ پر امن طریقے سے جاری رہی۔
اس سے قبل، پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ سیالکوٹ میں الیکشن کے دوران کئی چہرے بے نقاب ہو رہے ہیں، اور پیپلز پارٹی پھر سے عروج کی جانب بڑھ رہی ہے۔
سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ن لیگ کی بدمعاشی کسی صورت قابل قبول نہیں، ن لیگ کو تو شام کو فارم 47 کے ذریعے نتائج ملنے ہوتے ہیں، متراں والی پولنگ اسٹیشن پر سنگین بے ضابطگیاں رپورٹ ہو رہی ہیں اور لیگی کارکن عوام کو ہراساں کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی جانب سے بھی ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے۔
بعد ازاں، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاکہ سمڑیال ضمنی الیکشن مسلم لیگ (ن)بڑے مارجن سے جیتی، پنجاب کے عوام مریم نواز پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 400 ووٹ لینے والی جماعت دھاندلی کی شکایت کرتی ہے جب کہ عام انتخابات کے بعد شیخوپورہ سمیت تمام ضمنی الیکشن بھی مسلم لیگ(ن) ہی بڑی لیڈ سے جیتی تھی۔
سمبڑیال میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 52 پر ضمنی الیکشن میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی۔
تاہم اتوار کی چھٹی کے باوجود شدید گرمی کے باعث ووٹرز نے حق رائے دہی کے لیے گھروں سے نکلنے سے گریز کیا اور اور پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی تعداد کم رہی۔
پولنگ کے دوران خفیہ ووٹ کی خلاف ورزی سامنے آئی جب ایک ووٹر نے بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی، حالانکہ بیلٹ پیپر کی تصویر لینا غیر قانونی عمل ہے۔
پولنگ کے دوران تحریک انصاف کی جانب سے پولیس کی سرپرستی میں گنڈہ گردی کے الزامات عائد کیے گئے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی مسلم لیگ (ن) پر دھاندلی اور غنڈہ گردی کے الزامات عائد کیے گئے۔
تاہم، الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد اور انتظامیہ کی جانب سے مختلف پولنگ اسٹیشنز کو بند کرنے کی خبر کو سراسر جھوٹ قرار دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام خدمت کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’پی پی 52 ضمنی انتخاب میں کامیابی پر حنا ارشد وڑائچ کو مبار کباد، شکر الحمدُللّٰہ! اللّٰہ نے شاندار فتح عطا فرمائی‘۔
مریم نواز نے کہا کہ ’سمبڑیال کے عوام نے جس اعتماد کا مظاہرہ کیا اس پر پورا اتریں گے، (ن) لیگ کی کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام خدمت کرنے والوں اور فتنہ فساد پھیلانے والوں کو پہچان چکے، نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے، کوشش کروں گی کہ مزید محنت اور زیادہ لگن سے پنجاب کے عوام کی خدمت