ایکسائز گاڑیوں کی مبینہ غیرقانونی تقسیم پر نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان نے ایکشن لے لیا۔
سیکریٹری محکمۂ ایکسائز نے ڈی جی اور کسٹم ویئر ہاؤس کو مراسلہ لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ وہیکل الاٹمنٹ کمیٹی کی منظوری کے بغیر دی گئی گاڑیاں 3 دن میں واپس کی جائیں۔
غیر قانونی گاڑیوں کی واپسی کے لیے لسٹیں تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گاڑیاں فوری طور پر واپس کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر دی گئیں گاڑیوں کی تعداد 50 سے زیادہ ہے۔