پاکستان نے دنیا کو عالمی دہشتگردی سے بچانے کیلئے اہم کردار نبھایا ہے ،پاک فوج کے عالمی امن کے قیام کی خاطر لازوال کردار کو پوری دنیانےسراہاہے ،پاکستان نے عالمی امن کی کوششوں میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔اقوامِ متحدہ کے امن مشنوں میں اس کی شرکت قابلِ ذکر ہے۔ دنیا بھر میں امن و استحکام کے لیے اس کی وابستگی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک خاصہ بن چکی ہے اور یہ اس کے اخلاقی اور مذہبی اقدار کا اظہار ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کی لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانی نے انہیں عالمی سطح پر عزت اور پہچان دلائی ہے۔پاکستان نے 1960ء میں کانگو بحران کے دوران اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں پہلی بار اپنی فوجیں بھیجیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ، پاکستان کے فوجی اہلکار دنیا کے سب سے زیادہ تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں، جیسے بلقان سے افریقہ، مشرقِ وسطیٰ سے ایشیا تک۔ پاکستان آج بھی اقوامِ متحدہ کے امن مشنوں میں اپنی فوجیں بھیجنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔پاکستان کی خدمات کا ایک نمایاں پہلو اس کے فوجیوں کی دی جانے والی قربانیاں ہیں۔ امن مشن نہایت خطرناک اور مشکل کام ہیں، جہاں اہلکاروں کو انتہائی نامساعد حالات میں کام کرنا پڑتا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان نے نمایاں قربانیاں دی ہیں۔ اب تک 170 سے زیادہ پاکستانی فوجی اقوامِ متحدہ کے امن مشنوں کے دوران اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں۔پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا زمانہ معترف ہے ۔یہی سبب ہے کہ امن دشمنوں کی جانب سے مسلسل دہشتگردی برپا کرنے کی سازشیں جاری ہیں ،ملک مقامی شرپسندوں سے ملکر میں انتشار پھیلایا جاتا ہے اور پھر سے دہشتگردی کی نئی لہر چلی ہے جسے کچلنے کیلئے پاک فوج برسر پیکار ہے ،اس حوالے سےوزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ژوب میں پاک،افغان سرحد پر فتنتہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج سرحدوں کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کاروائی میں 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز خراج تحسین کی مستحق ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ 18 اور 19 جنوری کی رات خوارج کے ایک گروپ نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی، جس کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقہ سمبازہ سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، سکیورٹی فورسز نے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے در اندازی کی کوشش کرنے والے 5 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسزکی مئوثر کارروائی کے نتیجے میں خوارج کی اس دراندازی کو ناکام بنایا گیا، پاکستان عبوری افغان حکومت سے مسلسل کہتا آ رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، افغان حکومت خوارج کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔پاک فوج کے امن مشن کو تکمیل دینے کیلئے پوری قوم اسکے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پر محاذ پر ملک دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔