صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیراعلی مریم نواز کے انقلابی اقدامات

اداریہ

پنجاب میں صحت اور تعلیم کی سہولیات عوام کی دپلیز تک پہنچانے کے لئے بہت بڑے دعوے ہوئے مگر اس حوالے کوئی اہم کام نہیں ہوسکا تھا ،ماضی کی حکومتوں کے بیشتر کام محض اشتہارات کی حد تک ہی دیکھے جاسکے ،عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا گیا ،عوام کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا گیا ،حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں مگر عوام کی حالت نہیں بدلی جاسکی ،
تعلیم کے حوالے سےصوبائی حکومت نے تعلیم کے شعبے میں ہونہار اسکالر شپ،پہلا پبلک اسکول ری آرگنائزیشن، ہائر ایجوکیشن انٹرن شپ، چیف منسٹر اسکول نیوٹریشن، لاہور کنڈرگارٹن اسکول اورہر تحصیل میں گرلز کالجز کے لیے بسیں ، داخلوں کے لیے بیک ٹو اسکول کمپین، سرکاری اسکولوں میں نئے کلاس رومز، سائنس اورآئی ٹی لیبارٹریز کے قیام سمیت کئی بڑے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔مریم نواز نے چین کی طرز پر ابتدائی کلاسز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایجوکیشن کے لیے پلان طلب کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب میں پہلی مرتبہ ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل میں ایجوکیشن افسروں کی ٹیسٹ اورانٹرویو کے بعد میرٹ پر تعیناتی کے ساتھ ساتھ نصاب کی تشکیل، ٹیچرز ٹریننگ اوردیگر امور کے لیے ایک ہی اتھارٹی قائم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اسی طرح اسکول ایجوکیشن کونسل کی تشکیل نو، لیپ ٹاپ اسکیم، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سولرائزڈ چارجنگ اسٹیشن، نئی یونیورسٹیاں، گرین اسکول پروگرام کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے۔صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی انقلابی کام ہوئے ہیں ،اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر روز ایک نیا چیلنج ہوتا ہے، سرکاری ہسپتالوں سے دوائیں بھی چوری ہوتی ہیں اور ٹیسٹ بھی باہر سے کرائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کلینک کے اجرا پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب سے حلف اٹھایا ہے ہر روز ایک نیا چیلنج ہوتا ہے، آج میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے آرہی ہوں، پنجاب کے سرحدی علاقوں پر دراندازی کا بہت بڑا خطرہ ہے جو ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی 14، 15 کروڑ عوام کے لیے صحت کی سہولیات مجھے رات کو چین سے سونے نہیں دیتی، سہولیات جس طرح سے ہونی چاہیئے تھی اس طرح سے نہیں ہیں کیونکہ مسئلے مسائل بہت زیادہ ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے حلف اٹھانے کے بعد شہباز شریف کے دور میں لوگوں کو ہسپتالوں میں ملنے والی مفت ادویات سابقہ دور میں 90 سے 30 فیصد پر آگئی تھی، لوگوں کو مفت دوائیاں ملنا بند ہوگئی تھی، بڑی ڈھٹائی سے کہا جاتا تھا کہ کینسر کا مفت علاج نہیں کیا جائے گا۔مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کی روایت کو دوبارہ زندہ کیا ہے اور اب دوہارہ دوائیں اسی حساب سے دی جارہی ہیں، ہسپتالوں کے دوروں کے دوران دوائیوں کے حوالے سے لوگوں سے ذاتی حیثیت میں پوچھتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا قومی المیہ ہے کہ ہم اپنا کوئی کام بھی خدمت اور ذمہ داری سمجھ کر نہیں کرتے، ہم بس کوشش کرتے ہیں کہ 8 سے 2 اگر ڈیوٹی ٹائمنگ ہے وہ موبائل پر گذار کر گھر چلے جائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت سے وابستہ افراد کو سمجھ لینا چاہیے کہ ان کی زندگی میں سوائے خدمت کے کوئی کام نہیں ہے،اس بات کو سمجھنا مشکل ہے کہ دوائیاں چوری ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں غریب کی دوائی بھی چوری ہوتی ہے اور اس کو سرکاری ہسپتالوں میں یہ کہا جاتا ہے کہ باہر سے ٹیسٹ کروالیں، ہسپتالوں کی سیکیورٹی بھی آؤٹ سورس کی جاتی ہے، سیکیورٹی اہلکار ہسپتالوں میں مریضوں سے داخلے کے لیے پیسے لیتے ہیں جو انتہائی ناقابل فہم بات ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور کے دو تین ہسپتالوں میں اپنے آفیسرز لگائے ہیں تاکہ سہولیات کا جائزہ لیا جاسکے، ہسپتالوں میں ہیلتھ ڈیسک کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، مریم نواز چیف منسٹر کمپلین ڈیسک ہسپتالوں میں قائم کردیئے گئے ہیں تاکہ مریضوں کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے۔تبدیلی ایک رات میں نہیں آتی، کوشش کی جارہی ہے، ہسپتالوں کی بھی کمی ہے اس لیے ہم نے موبائل ہیلتھ کلینک شروع کیے ہیں جس میں 70 لاکھ سے زائد لوگوں کا علاج ہوچکا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ادویات کی فری ہوم ڈیلیوری شروع کی ہے، کوشش ہے کہ کینسر، ہیپیٹائٹس، دل کے امراض کی دوائیں ایک لاکھ لوگوں تک پہنچائیں، پنجاب میں نئے امراض قلب کے ہسپتال میں جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دورہ چین کے مطالعاتی دورے میں کینسر کا جدید طریقے سے علاج کے حوالے سے آگاہی حاصل کی، جدید طریقے کے اس علاج کو پاکستان لانا سب سے بڑی کامیابی ہے۔مریم نواز کا کہناتھا کہ کینسر کے علاج کے لیے پاکستان کے پہلے سرکاری ہسپتال کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، پورے سرگودھا ڈویژن میں امراض قلب کی کوئی سرکاری ہسپتال کی سہولت نہیں تھی لیکن چند ماہ قبل نواز انسیٹیوٹ آف کارڈیولوجی سرگودھا کی تعمیر کا آغاز ہوا ہے۔ پنجاب میں بنیادی صحت سہولت کے 2 ہزار 500 مراکز ہیں لیکن اس ماہ 1 ہزار 250 یونٹس کی مکمل تزین و آرائش کی جائے گی جبکہ 904 پر اس وقت کام ہورہا ہے۔ان حالات میں پہلی بار پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے انقلابی اقدامات کیئے گئے ہیں ،خاتون وزیراعلی مریم نواز نے غریبوں کو صحت کی جدید سہولیات انکی دہلیز تک پہنچانے کا اہتمام کرکے قوم کے دل جیت لئے ہیں ،مریم نواز کے عوامی بہبود کے مٽالی اقدامات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ۔

Comments (0)
Add Comment