ڈیرے دار
سہیل بشیر منج
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات صاحب نے اپنی حکومت کے پہلے سو دنوں میں شعبہ تعلیم میں بہتری لانے کے لیے بہت موثر اقدامات اٹھائے جس طرح آپ نے بوٹی مافیا اور اساتذہ کے روپ میں چھپی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کیا انہیں جیلوں کا راستہ دکھایا سفارش کلچر کی کمر توڑ دی پریکٹیکل میں پورے نمبر لگانے والوں اور طلبہ سے لین دین کرنے والوں کو نوکروں سے نکالا امتحانی مراکز میں کیمرے نصب کروائے بلا شبہ آپ کے یہ کام قابل تعریف ہیں
لیکن میرے خیال میں آپ کو ابھی اور محنت کرنی ہوگی اس وقت طلبہ کے والدین شدید پریشان ہیں جن لوگوں نے اچھی تعلیم کے حصول کے لیے اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولز میں داخل کروا لیا اب وہ بری طرح سکول انتظامیہ کے شکنجے میں پھنسے ہوئے ہیں سکول انتظامیہ نے ماں باپ کو قید کرنے کے لیے چھٹیوں کے کام کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے پہلے ماہ کی فیس ادا کریں اور ہوم ورک لے جائیں دوسرے ماہ کی فیس ادا کریں ہوم ورک لے جائیں تیسری قسط ادا کریں تیسرے ماہ کا ہوم ورک وصول کر لیں
جب سکول کی فیس ترتیب دی جاتی ہے تو اس میں سکول کا کرایہ اساتذہ کی تنخواہیں دوسرے سٹاف کی تنخواہیں بجلی کمپیوٹر لیب کھیلوں کے سامان کے اخراجات پانی کے پیسے اور پھر سکول کا منافع شامل کیا جاتا ہے تب جا کر ایک فیس چارٹ مکمل ہوتا ہے
جناب وزیر تعلیم اس جگہ رکیں اور غور فرمائیں ان تین ماہ میں بجلی پانی کمپیوٹر لیب ٹرانسپورٹ کھیلوں کا سامان اور بہت سے دوسرے اخراجات نہیں ہونے لیکن اس کے باوجود پرائیویٹ سکولز والدین سے پوری فیس وصول کر رہے ہیں میرے خیال میں یہ مجبور والدین کے ساتھ سراسر زیادتی ہے اگر آپ کو فرصت ملے تو پرائیویٹ سکول انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کر سکول میں بچوں کو دی جانے والی سہولتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پرائیویٹ سکولوں کو گروپ اے بی سی میں تقسیم کریں اور چھٹیوں کی فیسوں میں کم از کم پچاس فیصد کمی کی کوئی ترتیب بنائیں ویسے بھی ان پرائیویٹ سکولز نے آج تک وطن عزیز کو کوئی نیوٹن ،میکا والی، البیرونی سقراط ، ارسطو یا افلاطون نہیں دیے ان پرائیویٹ سکولوں سے پڑھنے والے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں انٹرنیشنل اور ملکی مارکیٹ میں کوئی بہت بڑا نام پیدا نہیں کر سکے اس کے برعکس اگر ہم اپنے ہمسایہ ملک بھارت کی مثال لیں ان کے طلبہ اس وقت ساری دنیا میں آئی ٹی کے میدان میں بہت بڑے مقام حاصل کر چکے ہیں جو کروڑوں ڈالر ماہانہ اپنے ملک بھیجتے ہیں اس وقت دنیا میں مائیکروسافٹ، گوگل ،نورٹس، آئی بی ایم سٹار بکس، ارٹیکس، مائکرون، سی ڈی این ایس کے علاوہ بہت سے اداروں میں بطور سی ای او فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ وطن عزیز میں صرف سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف زہر اگلنے والوں کا علاج بھی ہم چائنہ سے لے کر آ رہے ہیں
جناب وزیر تعلیم برائے کرم آپ نوجوان ہیں زیادہ باہمت اور فہم و فراست کے مالک ہیں تعلیم کی کوالٹی کو بہتر اور موثر بنانے کے لیے محکمہ تعلیم سے ماہرین کو اکٹھا کریں ہمارے نصاب کو از سر نو ترتیب دیں یقین کریں پہلی کلاس کے بچوں کا بیگ بیس کلو کا ہوتا ہے جو ان بچوں کے ساتھ زیادتی ہے انگریزی کو صرف ایک زبان کے طور پر پڑھائیں اسے فرض کی حیثیت نہ دیں زیادہ تر نصاب اردو میں منتقل کریں تاکہ بچوں کی اپنی زبان سے وابستگی رہے
ماہرین کے ساتھ ہفتہ وار میٹنگ رکھیں پہلے مرحلے میں پہلی کلاس سے پانچویں تک کے نصاب کا جائزہ لیں اس میں سے غیر ضروری چیزیں نکال دیں پھر مڈل میٹرک انٹر اور ڈگری کلاسز کے نصاب کا جائزہ لیں ذرا غور تو فرمائیں ہمارے بچے پڑھ کیا رہے ہیں مسئلہ فیثا غورس عملی زندگی میں سوائے میٹرک کے ہمیں کہیں نہیں ملا ہم نے کیا لینا ہے مسٹر چیف سے
بچوں کو تعداد اور وزن میں کم لیکن زیادہ موثر کتابیں پڑھائیں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے کام کی رفتار کو اور تیز کریں تاکہ جلد از جلد ہمارا نظام اچھے ڈاکٹر، انجینیئر، آئی ٹی سپیشلسٹ، بینکر اور سافٹ ویئر انجینیئر پیدا کرنا شروع کر دے
ان تمام کاموں کی ابتدا پرائیویٹ سکولز کی چھٹیوں کے باوجود سو فیصد فیس کے حصول سے کریں یقین کریں مہنگائی نے طلبہ کے والدین کی کمر توڑ دی ہے آ پ عملی طور پر اس مجبوری کو محسوس نہیں کر سکتے کیونکہ خوش قسمتی سے آ پ کا تعلق ملک کی ایلیٹ کلاس فیملی سے ہے اگر آ پ والدین کی مجبوریاں جاننا چاہیں تو اپنے پی اے ،پی ایس او، سیکرٹری، سٹینو ،آفس بوائے ،ڈرائیور ،مالی یا ٹیلی فون اپریٹر کے ساتھ ایک کپ چائے کا نوش فرما لیں اور ان سے گپ شپ کریں تو آپ بخوبی جان جائیں گے کہ آ ٹے تیل کا بھاؤ کیا ہے
میں جانتا ہوں کہ پرائیویٹ سکولز کے مالکان بہت مضبوط گروپ ہیں وہ آپ کو آسانی سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کرنے دیں گے لیکن یہ بھی واضح ہے کہ وہ جتنے بھی طاقتور اور مالدار ہوں آ پ سے زیادہ نہیں آپ کا خاندانی اثر و رسوخ اور آپ کے قلم میں اللہ تعالی نے بہت طاقت رکھی ہے برائے کرم اس طاقت کا استعمال کر جائیں اگر آپ یہ نہ کر پائے تو اگلا کوئی وزیر جو آپ جیسے بڑے اور مضبوط خاندان کا فرد نہ ہوا تو وہ بالکل نہیں کر سکے گا اللہ کریم آپ کا مددگار اور حامی و ناصر ہو امین