کن علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، بالائی سندھ میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جنوبی علاقوں میں دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی علاقے شدیدگرم رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں آندھی اور چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔