پاکستان میں عید الاضحٰی کے موقع پر طول چھٹیاں ملنے کا امکان ہے تاہم حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس سال عید الاضحٰی کی چھٹی ممکنہ طور پر طویل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عید قربان 17 جون (پیر) کو ہونے کا امکان ہے، تاہم چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
عید کی تعطیلات 17 سے 19 جون تک ہوں گی لیکن تکنیکی طور پر چھٹیاں 15 جون سے شروع ہوں گی کیونکہ زیادہ تر سرکاری دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بند رہتے ہیں۔
اگر عید قربان 18 جون کو آتی ہے تو امید کی جاتی ہے کہ تعطیلات کے شیڈول پر نظر ثانی کی جائے گی اور تعطیلات کا حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔