آج بھی ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر ہیں، موہن جو دڑو میں پارہ 53 ڈگری کو چھو گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق دادو میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سکھر اور سبی میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بہاولپور میں درجہ حرارت 47، مٹھی اور سرگودھا میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، ساہیوال، نوکنڈی، جہلم، بنوں میں درجہ حرارت 45 جبکہ حیدرآباد میں 44 اور ٹنڈوالہ یار میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔