میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے میں جاں بحق پاکستانی کےلیے 25لاکھ روپےکی سفارش کی گئی۔ کابینہ ڈویژن ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اپنے آئندہ اجلاس میں اس پیکج کی منظوری دے گی۔
اس حملے میں ہلاک چینی کارکنوں کا تعلق داسو ہائیڈرو پاور پر وجیکٹ سے تھا جو ورلڈ بینک کے تعاون سے تعمیر کیا جارہا ہے ، اس پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے 4320 میگا واٹ بجلی کی پیدوار متوقع ہے لیکن بد قسمتی سے یہ پر وجیکٹ دوبارہ دہشتگرد حملوں سے متاثر ہوا ہے۔
اس پروجیکٹ پر پہلا دہشتگرد حملہ 14جولائی 2021 کو ہوا تھا جس میں10چینی ہلاک اور 20 زخمی ہوئے تھے جب کہ رواں سال دوسرے حملے میں6 چینی اور ایک پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
6 مقتول چینیوں کے ورثاء کے لیے مذکورہ زرتلافی کی سمری ای سی سی کو مل گئی ہے۔ بین الوزار تی کمیٹی (آئی ایم سی ) نے جاں بحق پاکستانی کارکن کے لیے بھی 25لاکھ روپے تلافی کی سفارش کی ہے۔
آئی ایم سی کا قیام گزشتہ 9 مئی کو وزارت آبی وسائل کی کٹوینر شپ میں عمل میں آیا تھا۔