بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنا مقدمہ خود لڑنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 30 تاریخ کو سپریم کورٹ میں پیش ہونا چاہتا ہوں اور سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑوں گا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی آن لائن پیشی کے انتظامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ رؤف حسن پر حملے کا نوٹس لے، عدالت دیکھے کہ یہ حملہ کس طرح ہوا، پی ٹی آئی کے کسی رہنما پر حملہ ہوا تو پُرامن احتجاج کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے رؤف حسن پر حملے کی شفاف انکوائری ہو، رؤف حسن نے پہلے کسی قسم کے خدشے کا اظہار نہیں کیا تھا۔