آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ افغانستان سے دہشتگرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں، افغان سرزمین سے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے سمبازہ (ژوب) میں 21 اپریل سے مختلف آپریشن کیے گئے، ایک ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز نے 29 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انہی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 14 مئی کو میجر بابر خان نے جام شہادت نوش کیا، پاکستان کی سکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت سے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے عبوری افغان حکومت کوموثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کے لیے بار بار کہا ہے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، توقع ہے افغان حکومت پاکستان مخالف دہشتگرد کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے دےگی۔